Book Name:Naikiyan Chupaiy

ذہن بنے گا۔ ذیلی حلقے کے 12دینی کاموں میں ایک دینی کام ہے : ہفتہ وار مدنی مذاکرہ۔

الحمد للہ! امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کی رات کو نمازِ عِشَاء کے بعد مدنی چینل پر براہِ راست (Live) مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں ، جس میں ہر ہفتے بےشُمار عاشقانِ رسول عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (کراچی)حاضر ہوکر عِلْمِ دِین کی برکتیں حاصل کرتے ہیں۔ ہزاروں عاشقانِ رسول اپنے شہروں / علاقوں میں اجتماعی طورپر مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اِہتمام کرتے ہیں اورمدنی چینل ، سوشل میڈیا(مثلاً یوٹیوب ، فیس بُک وغیرہ)کے ذریعےتو نہ جانے دُنیا میں کہاں کہاں مدنی مذاکرہ دیکھا جارہاہوتاہے ، ان مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول کو کیسی کیسی برکتیں حاصل  ہوتی ہیں ، آئیے!ایک مدنی بہار سُنتے ہیں :

ماڈرن نوجوان کی توبہ

منڈی بہاءُ الدِّین (پنجاب ، پاکستان) ایک اسلامی کا بیان ہے : دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں فیشن کا بہت دِلدادہ تھا ، یادِ اِلٰہی سے غافِل ، دُنیا کی رنگینوں میں مَصْرُوف زِندگی کے قیمتی لمحات برباد کر رہا تھا ، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مجھ پر کرم ہو گیا اور مجھے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اجتماعی سُنّت اعتکاف کی سعادت نصیب ہوئی ، یہاں پُرسوز بیانات ، سحر و افطار کے روحانی مناظر بہت اچھے لگے ، مزید سعادت یہ بھی ملی کہ مجھے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکروں میں شرکت کا موقع حاصل ہوا ، یُوں میرا دِل گناہوں کی میل سے صاف ہونے لگا ،  گُنَاہوں بھری زندگی میں عشق رسول کی روشنی پھیل گئی ، میں نے گناہوں سے توبہ کی اور امیر