Book Name:Ilm Kay Deeni o Dunyavi Fawaeid
ہیں اور نہ ہی اپنے نبی(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ)پر دُرودِ پاک پڑھتے ہیں ، تو(قیامت کے دن) وہ مجلس اُن کے لئے باعثِ حسرت ہوگی۔ پساللہ پاک چاہے تو اُنہیں عذاب دے اور چاہے تو بخش دے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([2]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے!مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!قرآن و احادیث میں کئی مقامات پر علم کےدینی ودنیاوی فوائد اور فضائل کو بیان کیا گیا ہے ، جبکہ بزرگان ِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی کتابیں بھی اس سے مالا مال ہیں۔ آئیے!ہم بھی علم کےدینی ودنیاوی فوائد ، اس کےفضائل و برکات اوردلچسپ واقعات و حکایات سُنتے ہیں ، چنانچہ
حضرت قاضی ابو یوسف یعقوب بن ابراہیم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ اپنے بارے میں