Book Name:Ilm Kay Deeni o Dunyavi Fawaeid
پڑھنے والا نہ صرف باوقار مسلمان بنے بلکہ پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرکے خودکفیل ہو کر معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کرسکے۔ امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیضانِ نظرسے25صَفَرُالْمُظَفَّر1432ہجری بمطابق31جنوری2011 عیسوی کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک نہایت اہم شعبے کا قیام عمل میں آیا جس کا نام دارُ المدینہ اسلامک اسکول / کالج ہے۔ پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک انڈیا مثلاً(بنگلہ دیش ، برطانیہ اور امریکہ)کے مختلف شہروں میں 84 سے زائد کیمپس ہیں۔ 18ہزارسے زائدطلبا و طالبات(Students)زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!علمِ دین کی اہمیت جاننےکےبعد اے کاش! ہمیں بھی علمِ دِین سیکھنے کا شوق نصیب ہوجائے ، قرآنِ کریم پڑھنےپڑھانے کا ذوق نصیب ہوجائے ، علمِ دین سیکھنے کے کئی طریقے ہیں : (1)جامعات المدینہ و مدارس المدینہ میں باقاعدہ داخلہ لیاجائے۔ (2) مکتبۃ المدینہ کی کتابوں کامطالعہ کیاجائے۔ (3) مَدَنی مذاکروں میں شرکت کی جائے۔ (4)روزانہ کم ازکم ایک گھنٹہ 12منٹ مَدَنی چینل دیکھنا بالخصوص مَدَنی چینل کے 2 پروگرامز “ ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ “ اور “ دارالافتاء اہلِ سُنّت “ لازمی دیکھیں کہ ان میں آپ کو فرائض علوم کی معلومات اور سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ان دونوں پروگرامز میں آپ سُوالات کر کے جوابات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ! “ دارالافتاء اہلسنّت “ موبائل ایپلی کیشن بھی بن چکی ہے۔ (5)ہر ماہ کم از کم 3 دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کرنا ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کو اپنا معمول بنائیں ،