Book Name:Ilm Kay Deeni o Dunyavi Fawaeid
مدرسۃُ الْمدینہ(بالِغان / بالغات)
اسی طرح بڑی عمرکے اسلامی بھائیوں کودُرست قرآنِ کریم سکھانے کے لئے اَلْحَمْدُلِلّٰہ مختلف مساجدکے ساتھ ساتھ مارکیٹ ، دفاتر ، فیکٹری وغیرہ میں اسلامی بھائیوں کے مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کا اہتمام کیا جاتا ہے ، اسی طرح بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لیے گھروں میں مدرسۃ المدینہ بالغات کا اِہتمام کیا جاتاہے ، جس میں اسلامی بہنیں ہی بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو پڑھاتی ہیں۔
مدرسۃ المدینہ بالغان کی تعدادتقریباً22821(بائیس ہزارآٹھ سواِکّیس)اور پڑھنے والوں کی تعدادتقریباً132971(ایک لاکھ بتّیس ہزارنوسو اِکہتّر) ہے جبکہ (ملک و بیرونِ ملک) مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعدادتقریباً 4469 (چارہزارچارسواُنہتّر)اورپڑھنے والیوں کی تعدادتقریباً 51902 (اِکاون ہزارنوسودو) ہے۔ ان مَدارِسُ المدینہ (بالغان و بالغات) میں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں صحیح مخارج سے حروف کی درست ادائیگی کے ساتھ ساتھ قرآنِ کریم سیکھتے ، دعائیں یاد کرتے ، اپنی نمازوں کی اصلاح کرتے اور سُنّتوں کی مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوت اسلامی کے علمِ دین کو عام کرنے والے شعبوں میں سے ایک شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمیبھی ہے ، شَوَّالُ الْمُکَرَّم 1432ھ بمطابق ستمبر 2011 عیسوی شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا قیام عمل میں لایاگیا۔