Ilm Kay Deeni o Dunyavi Fawaeid

Book Name:Ilm Kay Deeni o Dunyavi Fawaeid

ص۶) *عِلْم میں زیادتی تلاش سے اورآگاہی سُوال سے ہوتی ہے توجس کا تمہیں عِلْم نہیں اس کے بارے میں جانو اور جو کچھ جانتے ہو اس پر عمل کرو۔ (جامع بیان العلم و فضلہ ، ۱ / ۱۲۲ ، حدیث : ۴۰۲)*عِلْم حاصل کرنے کیلئے بہترین وَقْت ابتدائی جوانی ، سَحَری کا وَقْت اور مغرب وعشا کے درمیان کا وَقْت ہے۔ لیکن یہ بات تو افضلیت کی تھی مگر ایک طالبِ عِلْمِ دین کو تو ہر وقت تحصیلِ عِلْم میں مشغول رہنا چاہیے۔ (راہِ علم ، ص۷۳) * طالبِ عِلْم کو لڑائی جھگڑے سے بھی گریز کرنا چاہیے کیونکہ جھگڑا اورفساد وقت کو ضائع کرکے رکھ دیتاہے۔ (راہ ِعلم ، ص ۷۴) *طالبِ عِلْم کو راہِ عِلْمِ دین میں آنے والی مصیبتوں اور ذلتوں کو بھی ہنسی خوشی برداشت کرنا چاہیے۔ (راہ ِعلم ، ص۸۰)*طالبِ عِلْم جتنا زیادہ پرہیزگار ہوتا ہے اس کا عِلْم بھی اسی قدر فائدہ دینے والا ہوتا ہے۔ (راہ ِعلم ، ص ۸۱)*طالبِ عِلْم کو چاہیے کہ ہروَقْت کتابیں اپنے ساتھ رکھے تاکہ وقتِ فُرصت ان کا مطالعہ کیا جاسکے۔ (راہ ِعلم ، ص۸۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

*عِلْم میں اضافے کی دعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع کے حلقوں میں اس بارشیڈول کےمطابق “ عِلْم میں اضافے کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دعایہ ہے :

رَبِّ زِدْنِیۡ عِلْمًا  ۱۲ : ہود : ۱۴)

ترجَمۂ کنز العرفان : اے میرے رب! میرے علم میں  اِضافہ فرما۔