Ilm Kay Deeni o Dunyavi Fawaeid

Book Name:Ilm Kay Deeni o Dunyavi Fawaeid

بدبختوں کو علم سے محروم کردیا جاتا ہے۔ ([1])  

علم خوف ِخدا پیدا  کرتا ہے

پیارے اسلامی بھائیو!علم ہی سے خوف پیدا ہوتاہےجیساکہ

 تفسیر صراطُ الْجِنان میں ہے : خوف کا مدار ڈرنے والے کےعلم اور اس کی مَعْرِفَت(یعنی پہچان) پر ہے اور چونکہ مخلوق میں سب سے زیادہ اللہ پاک کی صفات کی مَعْرِفَت (یعنی پہچان) اوراللہ پاک کی ذات کےبارے میں علم حضور پُر نورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ہے ، اس لئے آپ ہی مخلوق میں سب سے زیادہ اللہ پاک سے ڈرتےاور اس کا خوف رکھنے والے ہیں۔ بخاری شریف کی حدیث پاک میں ہے : حضورِ پُرنور صَلَّی اللّٰہُعَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : اللہ پاک کی قسم! میںاللہ  پاک کو سب سے زیادہ جاننے  والا ہوں اور سب سےزیادہ اس کاخوف رکھنےوالاہوں ۔ ([2])

ہمیں چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ اللہ پاک کی ذات وصفات کی صحیح طریقے سے پہچان اورعلم حاصل کریں تاکہ ہمارے دلوں میںاللہپاک کا خوف زیادہ ہو۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

علمِ دین حاصل نہ کرنے کا نقصان

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا!صدقۂ جاریہ ، اِشاعتِ علمِ دِین اور نیک اولاد ایسے اَعمال  ہیں کہ مرنے کے بعد بھی ان کا ثواب پہنچتا رہتا ہے۔ لہٰذا اپنے بچوں کو دِینی تعلیم دِلوانے کیلئے کمر بستہ ہو جائیے اور انہیں جامعۃ المدینہ میں داخل کروائیے ۔


 

 



[1] الترغیب والترهیب ، کتاب العلم ، باب الترغیب فی العلم ، ص۴۲ ، حدیث : ۸

[2] بخاری ، کتاب الادب ، باب من لم یواجه الناس بالعتاب ، ص۱۵۱۶ ، حدیث : ۶۱۰۱