Book Name:Ilm Kay Deeni o Dunyavi Fawaeid
سے ناکافی ہوگئی۔ چنانچہ اس جامعۃُ المدینہ کو 1998 میں گلستانِ جوہر جامع مسجدفیضانِ عثمانِ غنی کے پڑوس میں وسیع عمارت میں منتقل کر دیا گیا۔ امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مُبَلِّغِیْنِ دعوتِ اسلامی کی جانب سے حصولِ علمِ دِین کی بھرپور ترغیب کے نتیجے میں جہاں لاکھوں عاشقانِ رسول ، راہِ خدا میں سفر کرنے والے مَدَنی قافلوں کے مسافر بنے ، وہیں کثیر تعداد نےباقاعدہ علمِ دین کے حصول کے لئے جامعۃُ المدینہ کابھی رُخ کیا۔ یوں دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں جامعۃُ المدینہ کی مزید شاخیں کھلتی چلی گئیں۔
جامعۃ المدینہ میں بالخصوص شوالُ الْمُکرم میں داخلوں کا سلسلہ ہوتاہے ، البتہ جامعۃ المدینہ آن لائن کے ذریعے آن لائن درسِ نظامی(عالم کورس)میں کسی بھی وقت داخلہ لیا جاسکتاہے ، اس کے علاوہ علمِ دِین سے مالا مال مختلف آن لائن کورسز کرنے کی بھی سعادت حاصل کی جاسکتی ہے ، مثلاً فیضانِ تفسیرصراطُ الْجِنَان کورس ، فیضانِ حدیث کورس ، فیضانِ بہارِ شریعت کورس وغیرہ۔ ان مختلف کورسز میں علم ِ دین کے حصول کی برکت سے جہاں ہر طرف علم کی روشنی پھیلے گی اورجہالت کے اندھیرے چھٹیں گے ، وہیں آپ کے لیے بھی صدقۂ جاریہ کاسلسلہ ہو جائے گا ۔ ([1])
دعوت اسلامی کس طرح علم دین عام کر رہی ہے؟
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت قائم مختلف شعبوں میں اکثر شعبے ایسے ہیں جن کا تَعَلُّق خالِص علمِ دین سیکھنےسکھانے سے ہے۔ آئیے! چند شعبوں کا مختصر تعارف