Book Name:Ilm Kay Deeni o Dunyavi Fawaeid
اگر آپ دُرست طریقے سے قرآن ِ کریم نہیں پڑھے ہوئے یا ابھی تک قرآنِ کریم کی تعلیم حاصل نہیں کی تو مدرسۃ المدینہ بالغان میں لازمی شرکت کیجئے ، جس میں آپ قرآنِ کریم دُرُست پڑھنے کے ساتھ ساتھ نماز بھی دُرُست انداز میں پڑھنے والے بن جائیں گے۔ اِنْ شَاۤءَ اللہ
ہرمسلمان کےلئےبالعموم امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مَدَنی مذاکروں میں شرکت کرنا ، مَدَنی چینل دیکھنا اور مدنی قافلوں میں سفر کرنا باعثِ فضیلت اور کم وقت میں زیادہ علم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ حضرت عبدُ اللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فرماتے ہیں : علمائے کرام کی صحبت اِختیار کرنا عبادت ہے ۔ ([1])
اےعاشقانِ رسول!آئیے!عِلْم سیکھنے والےکے بارے میں چندآداب سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پہلے2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے : (1)فرمایا : جو آدَمی عِلْم کی تلاش کرنے کے لیے کسی راستے پر چلے اللہ پاک اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرمادیتاہے۔ (مسلم ، کتاب الذکر والدعاء ، باب فضل الاجتماع …الخ ، ص۱۱۱۰ ، حدیث : ۶۸۵۳)(2)فرمایا : جو شخص عِلْم کی طلب میں گھر سے نکلتاہے فرشتے اُس کے اِس عمل سے خوش ہوکر اس کے لئے اپنے پر بچھا دیتے ہیں۔ (طبرانی کبیر ، ۸ / ۵۵ ، حدیث : ۷۳۵۰)*عِلْم حاصل کرنے کے لئے سفر کرنا بُزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ کی سُنّت ہے۔ (40 فرامینِ مصطفیٰ ، ص۲۳)*عِلْم حاصل کرنے کے لیے سُوال کرنا
[1]… مدنی مذاکرہ(تذکرۂِ امیرِ اہلِ اہلسنت ، (قسط : 8)) ، ص۳تا۵بتغیر کنزالعمال ، کتاب العلم ، الباب الاول فی الترغیب فیه ، ۱۰ / ۱۴۸ ، حدیث : ۲۸۷۵۶