Book Name:Ilm Kay Deeni o Dunyavi Fawaeid
پاک عبادت گزاروں اور مجاہدوں کو جنت میں داخل ہو نے کا فرمائے گا تو علمائے کرام عرض کریں گے : اے ہمارے ربِّ کریم!یہ عابد و مجاہد ہمارے علم کے طفیل عابد اور مجاہد بنے(وہ جنت میں گئے اور ہم رہ گئے۔ )اللہ پاک ارشاد فرمائے گا : اے علما! تمہارا رُتبہ میرےنزدیک میرے بعض فرشتوں کی طرح ہے ، لہٰذا تم شفاعت کرو ، تمہاری شفاعت قبول ہو گی ، چنانچِہ وہ شفاعت کریں گے پھر جنت میں داخل ہو ں گے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! یقیناً وہ عُلَما و مشائخ جنہیں دیکھ کر اللہ پاک کی یادآجائے ان سے محبت کے بے شمار فوائد ہیں ، کیونکہ ایسی شخصیات سے محبت اللہ پاک ہی کے لئے ہوتی ہے اور احادیثِ مبارَکہ میں اللہپاک کے لئے محبت کرنے کے کئی فضائل بیان ہوئے ہیں ، چنانچہ
حضرت سفیان بن عُیَیْنَہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا : حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ ا لسَّلَامکاارشا د ہے : ایسے لوگوں کی صحبت اختیارکروجن کی صورت دیکھ کرتمہیں خدایادآئے ، جن کی گفتگو تمہارے عِلْم میں اِضافہ کرے ، جن کا عمل تمہیں آخرت کا شوق دلائے۔ ([2])
حضرت اَنس رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت ہے : مکی آقا ، مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : “ جب کوئی اپنے کسی بھائی سے اللہ پاک کے لئے محبت کرتاہےتوآسمان