Book Name:Ilm Kay Deeni o Dunyavi Fawaeid
لئے محبت کرنے کی ترغیب دلائی گئی ہے اور مسلمانوں کو آپس میں بُغْض و کینہ سے بچنے سے ڈرایا بھی گیا کیونکہ بالعموم تمام مسلمانوں اور بالخصوص عُلَمائے کرام سے بُغْض کی وجہ سے جنت میں نیکوں کا ساتھ نصیب نہ ہو گا ۔
لہٰذا اپنی اُخروی زندگی کو بہتر بنانے اور عظیم نعمت جنت کا ابدی ٹھکانہ پانے اور اللہ پاک کی رضاحاصل کرنے کے لئے عُلَمائے کرام سے محبت کیجئے کیونکہ اس کاایک بڑا فائدہ یہ بھی حاصل ہو گاکہ عُلَمائے کرام سے محبت کی بدولت کل بروزِ قیامت ہمیں ان کی شفاعت بھی نصیب ہو گی جیسا کہ
ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت میں ہے ، جس کاخلاصہ ہے : بروزِ قیامت لوگو ں کا حساب ہوتا جائے گا اور وہ جنت کو بھیجے جائیں گے ، عُلَمائے کرام کا حساب کب کا ہوچکا ہوگا اور وہ روکے جائیں گے(تو)عرض کریں گے : اے ربِّ کریم !لوگ جارہے ہیں ہم کیوں روکے گئے ہیں ؟ فرمایا جائے گا : تم آج میرے نزدیک فرشتو ں کی مانند(یعنی ان کی طرح)ہو ، شفاعت کرو تا کہ تمہاری شفاعت سے لوگ بخشے جائیں اورعُلَمائے کرام بےشمار لوگوں کی شفاعت کریں گےیہاں تک کہ عالِم کے ساتھ جن لوگوں کا کسی بھی طرح کا تعلق ہوگا ، اُس کی شفاعت کریں گے ، مثلاًکوئی کہے گا : میں نے وُضو کے لیے پانی دیا تھا ، تو کوئی کہے گا : میں نے فُلاں کا م کردیا تھا ۔ ہر سُنّی عالِم سے فرمایا جائے گا : اپنے شاگردوں کی شفاعت کراگر چہ آسمان کے ستاروں کے برابر ہوں ۔ ([1])
ہم کو اے عطّارؔ سُنّی عالِموں سے پیار ہے