Ilm Kay Deeni o Dunyavi Fawaeid

Book Name:Ilm Kay Deeni o Dunyavi Fawaeid

اس شعبے کے تحت دنیا بھر سے مسلمان انٹرنیٹ اور فون کے ذریعے نہ صرف دُرست مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک پڑھنا سیکھتے ہیں بلکہ بنیادی اسلامی تعلیمات وضو ، غسل ، تَیَمُّم ، اذان ، نماز ، زکوٰۃ ، روزہ اور حج وغیرہ کے احکامات سکھائے جاتے ہیں ، عربی گرائمر ، درسِ نظامی ، فقہ اور اُصولِ فقہ کے علاوہ 30 سے زائد مختلف آن لائن کورسز کروائے جاتے ہیں۔ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ (www.quranteacher.net) پراس شعبے کاتعارف اورداخلہ فارم(Admission Form)موجود ہے۔

   دارُ المدینہ اسلامک اسکول / کالج

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا ایک شعبہ دارُ المدینہ اسلامک سکول / کالج بھی ہے ، بدقسمتی سے مسلمانوں   کی ایک بہت بڑی تعداد فرض علوم سے ناواقف ہے۔ موجودہ دورمیں اسکولز ، کالجزاور یونیورسٹیوں کی ایک بہت بڑی تعداد ایسی بھی ہے جن کا نظام فرض دِینی عُلوم سے دُور ہے پھر وہاں   کا غیر شرعی ماحول ، لڑکوں اور لڑکیوں کا ایک ساتھ نظامِ تعلیم(Co-Education System)مسلمانوں کی نسلوں   کو سنوارنے کے بجائے بگاڑنے میں   اہم کردار ادا کررہا ہے۔ جدید اور عصری تعلیم کے اداروں   میں   داخل ہو کربچے اور بچیاں   اپنی اسلامی شناخت کھو دیتے ہیں۔ کیونکہ یہ عام مشاہدہ ہے کہ جدید اور عصری تعلیم کے اداروں   میں   یونیفارم کے نام پرغیروں جیسا لباس ، انہی جیسی گفتگو کرنا انہی کی تہذیب میں ڈھلنا ، مخلوط اور غیر شرعی ماحول ایسا ضروری سمجھا جاتا ہے ، گویا اس کے بغیر جدید اور عصری تعلیم کا حصول ممکن ہی نہیں  ۔ ضرورت اس  بات کی تھی کہ کوئی ایسا تعلیمی ادارہ ہو جو دِینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ شرعی تقاضے پورا کرتا ہواایک ایسا ماحول فراہم کرے جس میں