Ilm Kay Deeni o Dunyavi Fawaeid

Book Name:Ilm Kay Deeni o Dunyavi Fawaeid

ملاحظہ کرتے ہیں۔

جامعۃُ المدینہ (للبنین / للبنات)

ملک وبیرونِ ملک897 (آٹھ سو ستانوے) جامعات المدینہ قائم ہیں ، جن میں کم و بیش64963 (چونسٹھ ہزارنو سوتریسٹھ)طلبہ وطالبات درسِ نظامی(عالِم کورس)کررہےہیں اب تک(جنوری 2021) کی معلومات کے مطابق تقریباً13455 (تیرہ ہزار چار سو پچپن) اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں علم کےقیمتی موتیوں سے اپنی جھولیاں بھرکرسندِفراغت بھی پاچکے ہیں۔

آپ بھی اپنا نام خوش نصیبوں میں داخل کروائیے اور اپنے بچوں کو جامعۃُالمدینہ میں داخل کروائیے ، اپنے بھائیوں ، دوستوں ، عزیزوں اور دیگر رشتہ داروں پر انفرادی کوشش کیجئے اورانہیں اپنے بچوں کو جامعۃُ المدینہ میں داخل کروانے کا ذہن دیجئے۔

مدرسۃُ المدینہ (للبنین / للبنات)

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!دعوتِ اسلامی حفظ و ناظرہ ، مُدَرِّس کورس ، مَدَنی قاعدہ کورس وغیرہ کے ذریعے فی سَبِیْلِ اللہقرآنِ کریم کی تعلیم کوعام کرنےمیں مصروف ہے ، ملک و بیرونِ ملک بچوں اوربچیوں کے تقریباً 4229 (چارہزاردو سو انتیس)مدرسۃ المدینہ قائم ہیں ، جن میں پڑھنے والے بچوں اور بچیوں کی تعدادتقریباً200033(دو لاکھ تینتیس) ہے۔ جنوری2021 تکاَلْحَمْدُلِلّٰہتقریباً 386354 (تین  لاکھ چھیاسی ہزارتین سو چوّن) بچے اور بچیاں حفظ و ناظرہ کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد