Book Name:Ilm Kay Deeni o Dunyavi Fawaeid
اِنْ شَآءَ اللہ دوجہاں میں اپنا بیڑا پار ہے ([1])
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!عُلَمائے کرام کی صحبت کے فائدے سُنتے ہیں کہ عُلَمائے کرام کی صحبت کی کیا برکت ہے اور ہم ان سے کیا فوائد حاصل کرسکتے ہیں ، چنانچہ
حضرت فقىہ ابواللَّیْث سَمَرْ قَندى رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہِ فرماتے ہىں : جو شخص عالِم کى صحبت مىں جائے اُس کو سات فائدے حاصل ہوتے ہىں ، اگرچہ اپنی کوشش سے اُس علمی محفل سے کوئی فائدہ حاصل نہ کرے۔
عُلَمائے کرام کی صحبت کے فوائد
(1)جب تک اُس محفل مىں رہتا ہے گناہوں سے بچتا ہے۔ (2) علمِ دین کے طلبہ مىں شمار کىا جاتا ہے۔ (3) طلب ِعلم کا ثواب پاتا ہے۔ (4)محفلِ عِلْم پر اُترنے والی رَحمتوں میں شرىک رہتاہے۔ (5)جب تک علمى باتىں سُنتا ہے ، عبادت مىں ہے۔ (6) عِلْم وعُلَمائے کرام کى عزّت ، جہالت اور گناہوں کى ذِلّت سے واقف ہوجاتا ہے۔ (7) جب اُن(عُلَمائے کرام)کى کوئى مشکل بات اِس کى سمجھ مىں نہىں آتى(تو) اس کادل ٹوٹ جاتا ہے اور ٹُوٹے دل والوں مىں لکھا جاتا ہے۔ (حدیثِ قدسی میں ہے : اللہپاک اِرشادفرماتاہے میں ٹُوٹے دل والوں کے پاس ہوں۔ (تنبیہ الغافلین ، باب فضل مجالس العلم ، ص ۲۳۷)