Book Name:Ilm Kay Deeni o Dunyavi Fawaeid
کو پہچانتے ہیں اورجوشخص جتنا زیادہ اللہ پاک کی ذات و صفات کاعلم رکھتا ہوگا وہ اتنا ہی زیادہ اللہ پاک سے ڈرتاہوگااورجس کاعلم کم ہو گا اُسے اپنے رب کا خوف بھی کم ہو گا۔
اللہ پاک آخرت میں علمائےکرام کو لوگوں کی شفاعت کرنے والا یعنی سفارشی بنائےگااورحکم ہوگا : جنت کےدروازےپرکھڑےہوجاؤاورلوگوں کی شفاعت کرو۔
اللہ پاک علم کی برکت سے ہی دنیامیں و ہ نعمتیں عطا فرماتاہےکہ بڑے بڑے دنیا داروں کو وہ مَقام و مرتبہ نہیں ملتا جوعلم کے عاشقوں کو بآسانی حاصِل ہوجاتا ہےچنانچہ
اس اُمّت کےبہت بڑے عالِم ، بہت بڑےمفسرِقرآن اور پیارے نبی مکی مَدَنی ، محمدِعربی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے چچا جان کے بیٹے حضرت عبدُاللہ ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فرماتے ہیں : حضرت سُلیمان عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکو اختیار دیا گیا کہ وہ علم ، مال اور سلطنت میں سے جو چاہیں پسند فرما لیں تو انہوں نے علم کو پسند فرمایا۔ اللہ پاک نے علم اختیار کرنے کی برکت سے انہیں مال و دولت اور حکومت و سلطنت کی نعمتیں بھی عَطا فرما دیں ۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا! “ علم “ مال و دولت اور حکومت و سَلْطَنَت سے افضل ہے کیونکہ مال و دولت اور حُکُومَت و سَلْطَنَت کی بقا علم سے وابستہ ہے۔ ([2]) یہ بھی پتا چلا! علمِ دین کی برکت سے بندے کو دنیا میں عزّت ، دولت اور