Book Name:Dil ki Sakhti

توگناہوں کی وجہ سے اس اس مدنی کام سے محروم ہے،فُلاں تودِل کی سختی کی وجہ سے اب یہ مدنی کام نہیں کرتا،بلکہ ہمیں ہر مسلمان سے حُسنِ ظن ہی رکھنا ہے۔ہمیں بھی ہر وقت اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی خُفیہ تدبیر سے ڈرتے رہنا چاہئے،کیونکہ اعمال کا اِعتبار خاتمے پر ہے،اللہ تعالٰی ہمیں ایمان و عافیت کے ساتھ گنبدِ خضریٰ کے سائے تلے شہادت کی موت نصیب فرمائے،جنّت البقیع میں مدفن اور جنّت الفردوس میں اپنے پیارے حبیبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پڑوس میں جگہ عطافرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم

مسلماں ہے عطار تیری عطا سے

ہو ایمان پر خاتِمہ یاالٰہی

(وسائلِ بخشش مُرمّم، ص 105)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دل کی سختی کے علاج!

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگرہمیں کوئی مُہلک(ہلاک کرنے والا) مَرَض لاحِق ہوجائے تو ہم  پریشان ہوجاتے ہیں اوراس سے نجات کیلئے  علاج مُعالجہ شُروع کردیتے  ہیں۔مگر دل کی سختی  جو اس قدر مُہلک باطنی بیماری ہے جودُنیا کی بربادی کے ساتھ ساتھ آخرت میں ذِلّت ورُسوائی کا سبب بن سکتی ہے،لہٰذا ہمیں   بھی چاہیےکہ دل کی سختی کاعلاج کرتے ہوئے  ایسے کام سراَنْجام دیں کہ  جو  دل میں نرمی پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں ۔آئیے! ان میں سے چند علاج  سنتے ہیں  ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا خوف پیدا کیجئے !

       دل کو نرم کرنے  والے   کاموں  میں سے ایک  یہ بھی ہے کہ قرآنِ پاک کی زِیادہ سے زِیادہ تلاوت