Book Name:Dil ki Sakhti

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ(۱۱۹)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اے ایمان والو اللہ  سے ڈرواورسچوں کے ساتھ ہو

       مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ تفسیر صراطُ الجنان  جلد 4 صفحہ 258 پرہے کہ  اِس آیت سے نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھنے کا بھی ثُبوت ملتا ہے کیونکہ ان کے ساتھ ہونے کی ایک صورت ان کی صحبت اختیار کرنا بھی ہے اوران کی صحبت اختیار کرنے کا ایک اَثْر یہ ہوتا ہے کہ ان کی سیرت و کردار اوراچھے اعمال دیکھ کر خُود کو بھی گُناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کی توفیق مل جاتی ہے اورایک اَثْر یہ ہوتا ہے کہ دل کی سختی ختم ہوتی اور اس میں رِقَّت و نرمی محسوس ہوتی ہے،ایمان پر خاتمے اور قبر و حشر کے ہَولناک مُعاملات کی فکر نصیب ہوتی ہے، اس لئے ہرمسلمان کوچاہئے کہ وہ نیک بندوں سے تَعلُّقات بنائے اور ان کی صحبت اختیار کرے اور کسی کی بھی صحبت اختیار کرنے سے پہلےغور کر لے کہ وہ کس کی صحبت اختیار کر رہا ہے حضرت ابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسےروایت ہے،حضورپُرنُورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’آدمی اپنے دوست کےدِین پرہوتا ہے تو اسے دیکھنا چاہئے کہ وہ کس سے دوستی کر رہا ہے۔ (ترمذی، ۴/۱۶۷،حدیث:۲۳۸۵ )اوردینداردوست تلاش کرنے کی ترغیب دِلاتے ہوئےحضرت سَیِّدُناعُمر فارُوق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں’’سچے دوست تلاش کرواوران کی پناہ میں زندگی گُزارو کیونکہ وہ خوشی کی حالت میں زینت اور آزمائش کے وقت سامان ہیں۔ اور کسی گناہگار کی صحبت اختیار نہ کرو ورنہ اس سے گناہ کرنا ہی سیکھو گے۔ ( احیاء العلوم ،۲/۲۱۴)

نیک بندے کی دعا پر اٰمین کہنے کی برکت

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اپنی دُنیا وآخرت بہتر بنانے کیلئے دِینی مَشغلوں اور دُنیا کے ضَروری کاموں سے فَراغت کے بعدخَلْوَت یعنی تنہائی اختیار کیجئے یا صِرْف ایسے سنجیدہ اورسنّتوں کے پابند اسلامی بھائیوں کی صُحبت حاصل کیجئے جن کی باتیں خوفِ خدا عَزَّ  وَجَلَّاور  عشقِ مصطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَمیں