Book Name:Dil ki Sakhti

سادگی اختیار کیجئے

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دل میں نرمی پیدا کرنے کیلئے   غذا کے ساتھ ساتھ لباس  میں بھی سادگی اِخْتیار کرنی چاہئے اورہوسکے تو  کپڑوں میں پَیْـوَ نْدبھی لگالیجئے،کیونکہ پیوند لگے کپڑے پہننے سے دل نرم ہوتا ہے۔ایک باراَمِیْـرُالْمُؤمِنِین حضرتِ مولائے کائنات،علیُّ المُرتَضیٰ شیرِخداکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکی خدمت میں عرض کی گئی،آپ اپنی قمیص میں پَیْـوَ نْد کیوں لگاتے ہیں؟فرمایا: یَخْشَعُ القَلْبُ وَ یَقْتَـدِی بِہِ الْمُؤمِنُ یعنی اس سے دل نرم رہتا ہے اور مومِن اِس کی پَیروی کرتا ہے (یعنی مومِن کا دل نرم ہی ہونا چاہئے) (حلیۃ الاولیاء ج۱ص۱۲۴)

سادہ لباس کی فضیلت

     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سُنا آپ نے کہ پیوند لگا لباس پہننے سےمومن کا  دل نرم ہوتاہے  مگر فی زمانہ مسلمانوں کی حالت  یہ ہے کہ غیر مسلموں کی  نَقّالی کرتے ہوئےنِت نئے  ڈیزائن اور طرح طرح کی تَراش خَراش والے لباس پہننے پر فخر محسوس  کرتے  اور   اس طرح کا لباس  پہننے  میں  اپنی عزت  سمجھتے  ہیں۔ یاد رکھئے! انسان کی عزت وعظمت لباس سے نہیں بلکہ اس کے کردار سے ہوتی ہے ،کسی کا لباس تو بہت قیمتی ہو لیکن عادت واَطوار ٹھیک نہ ہوں توکوئی بھی ایسے شخص کوپسند نہیں کرتا۔بعض  لوگ دوسروں کومُعاشرے میں  نیچا دِکھانے کیلئے  مہنگا لباس پہنتے ہیں اور خود تکبُّرکی آفت میں گرفتار ہوکر ان کی دل آزاری کا سبب بنتے ہیں۔بعض ایسا باریک  لباس  پہنتے ہیں جس سے جسم کے وہ  حصّےبھی ظاہر ہوتے ہیں جن کو چُھپانا  ضروری ہے۔لہٰذا فیشن والالباس پہننے کے بجائے سُنَّت کے مُطابق  لباس پہنئے اورسادگی اپنائیے،اس کی برکت سے دونوں جہاں میں بیڑا پار ہوگا ۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

      تاجدارِمدینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےارشادفرمایا:جوباوُجُودِقُدرت اچھّے کپڑے پہننا تواضُع(عاجِزی ) کے طور پر چھوڑ دے گا،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس کوکرامت کا حُلَّہ (یعنی جنّتی لباس)پہنائے گا۔