Book Name:Dil ki Sakhti

       اسی طرح دل کی سختی کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ جب  وعظ ونصیحت اورآخرت  کی یاد دلانے والےاُمُور یا اچانک موت کے واقعات  پڑھ یا سن کر  کسی کے  دل  میں  فکر ِآخرت یا نیکیوں کی طرف رغبت پیدا نہ ہوتویہ بھی   سخت دلی کی علامت ہے ۔

 (3) آخرت پر دنیا کو ترجیح دینا!

       دل کی سختی کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ بندہ ہمیشہ رہنے والی آخرت پر اس دنیا کی عارضی زندگی کو ترجیح دینا شروع کر دیتا ہےاور دنیا  ہی کواپنا سب کچھ سمجھ  کر اس کو پانے کیلئےبے چین رہتا ہے، اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ایسا شخص دنیا کی مَحَبَّت میں اندھا ہو کر گناہوں کی تاریک وادی میں گم ہوجاتا ہےاور دنیا وآخرت کی بربادی  کے سوا   کچھ ہاتھ نہیں آتا۔

(4)اِیْمان کا کمزور ہو جانا!

        دل کی سختی کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ جب بندے کے  سامنے حُدودُاللہ  کو توڑا جائےاور بے شرمی وبے حیائی کے ذریعے  گناہوں کابازارگرم کیا جائے  تب بھی اس کی غیرتِ ایمانی بیدار نہ ہو اور وہ اس برائی کو نہ روکے یا روک نہیں سکتاتو دل میں  بُرا بھی  نہ جانے تو سمجھ لینا چاہیے کہ  اس کا دل سخت ہو گیا ہے۔

نفس و شیطاں ہو گئے غالب      اِن کے چُنگل سے تُو چُھڑا یا ربّ

کر کے توبہ میں پھر گناہوں میں     ہو ہی جاتا ہوں مُبتلا یا ربّ

نِیم جاں کر دِیا گناہوں نے         مرضِ عصیاں سے دے شِفا یا ربّ

(وسائلِ بخشش مُرمّم، ص79)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ان علامتوں اور نشانیوں سے بخوبی اندازہ لگایاجا سکتا ہے کہ دل کی