Book Name:Dil ki Sakhti

               (۲)جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں:

       نگاہیں نیچی کیے خُوب کان لگاکر بَیان سُنُوں گا ٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تعظیم کی خاطر جہاں تک ہوسکادو زانو بیٹھوں گا ٭ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسرے کے لیے جگہ کُشادہ کروں گا ٭دھکّا وغیرہ لگا تو صَبْر کروں گا، گُھورنے، جِھڑکنے اوراُلجھنے سے بچوں گا٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا ٭بَیان کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دل کیوں سخت ہوتا ہے؟ دل کی سختی کے کیا کیا نُقصانات ہیں؟ اس کا علاج کس طرح ممکن ہے؟ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّآج کے بیان میں ہم اِس کے مُتَعَلِّق مَدَنی پھول حاصل کرنے کی کوشش کریں گے،آئیے! اولاً ایک سخت دل شخص کا دِل ہِلادینے والا ایک واقعہ سنتے ہیں،نہایت توجہ سے سُننے کی کوشش کیجئے۔

ایک دن کی بچّی کو زندہ دفن کر دیا:

       پنجاب (پاکستان ) کے ایک دِیہاتی عَلاقے میں بے رَحْم باپ نے ایک دن کی بچّی کو زندہ دفن کردیا! پولیس نے مُلزَم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابِق مُلزم کے گھر چھٹی(6) بیٹی پیداہوئی تھی۔ظالم باپ کاکہنا ہے کہ اس کی بیٹی بدصُورت تھی ،اس کا چہرہ بگڑا ہوا تھا، جس پر اس نے ڈاکٹرسے بچّی کو زہریلا انجکشن لگانے کو کہا، ڈاکٹر کے اِنکار پر اس نے بچّی کو زندہ دفن کر دیا۔( زندہ بیٹی  کنویں میں پھینک دی ص4، روزنامہ جنگ آن لائن 14جولائی 2012 بِالتصرف)