Book Name:Dil ki Sakhti

سے ہی تیاری شروع کردیتے،پھرآغاز سے ہی ہفتہ واراجتماع میں شرکت،رات اعتکاف،نمازِ تہجد،صدائے مدینہ،نمازِ فجر و بعدِ فجر مدنی حلقے کی برکتوں سے مالا مال ہوتے تھے،مگراب بعض اوقات ہفتہ واراجتماع میں شرکت نہیں ہوپاتی،وہ اسلامی بھائی غورکریں کہ جو کبھی ہرہفتے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرکے گھرگھر،دُکان دُکان جاجا کر نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچاتے تھے،مگر اب  گناہوں کے بڑھتے ہوئے سیلاب میں مسلمانوں کو بہتا ہوادیکھنے کے باوجود بھی وہ جوشِ ایمانی پیدا نہیں ہوتا،وہ جذبہ نیکی کے اس مدنی کام میں حصہ لینے کے لیے بیدار نہیں ہوتا، وہ اسلامی بھائی غورکریں کہ جو کبھی مدنی قافلے میں سفرکے جذبے سے سرشار ایک ایک اسلامی بھائی کومدنی قافلے میں سفرکے لیے تیار کرنے کی کوشش کرتے تھے،اس مدنی کام کے لیے خوب اِنفرادی کوشش کرتے تھے،مگر اب کوئی اگر مدنی قافلے میں سفرکی دعوت دیتا ہے تو ٹال مٹول کرکے عُذر پیش کردیا جاتا ہے،وہ اسلامی بھائی غورکریں کہ جو کبھی مدنی انعامات پر عمل کرکے سُنّتوں کی چلتی پھرتی تصویر نظر آتےتھے،مگر اب اِنہی مدنی انعامات پر عمل کرنا بہت دُشوار محسوس ہوتا ہے۔ہم سب غورکریں کہ کہیں گناہوں کی نحوست اوردِل کی سختی کی  نحوست کی وجہ سے توایسا نہیں کہ ہم نیکی کے کاموں میں شامل ہونے سے محروم ہیں،کہیں ایسا تو نہیں کہ گناہوں کی نحوست اور دِل کی سختی کی وجہ سے ہم سے نیکیوں کی توفیق چھین لی گئی ہو۔

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یادرکھئے!جو بھی اسلامی بھائی مدنی ماحول سے دُور ہیں یاذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں اس طرح دِلچسپی نہیں لیتے،جس طرح پہلے جوش و جذبے کے ساتھ مدنی کام کرتے تھے،ایسے اسلامی بھائیوں کے بارے میں کبھی بھی  بدگمانی کواپنے دِل میں جگہ نہ دیجئے کہ فُلاں