Book Name:Muaf Karnay ki Barkaat

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی اپنے عزیز واَقارِب اور ہرمُسَلمان   کے ساتھ حُسنِ سُلُوک سے پیش آنا چاہیے،اگر کوئی ہمیں تکلیف پہنچائے تو غُصّے میں آکر بدلہ لینے کے بجائے اپنے غُصّے کو قابومیں رکھناچاہیے۔غُصّہ پی جانے والوں کی فضیلت بیان کرتے ہوۓ  پارہ 4، سورۂ آلِ عمران، آیت:134 میں اِرْشادِربّانی ہے:

وَ  الْكٰظِمِیْنَ  الْغَیْظَ  وَ  الْعَافِیْنَ  عَنِ  النَّاسِؕ-وَ  اللّٰهُ  یُحِبُّ  الْمُحْسِنِیْنَۚ(۱۳۴)۴، آل عمران:۱۳۴)

 تَرْجَمۂ کنزالایمان:اور غُصّہ پینے والے اور لوگوں سے دَرْ گُزر کرنے والے اور نیک لوگ اللہ  کے محبو ب ہیں۔

مُفسّرِ شہیر،حکیمُ الاُمَّت،مُفْتی احمدیارخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّاننےاس آ یتِ مُبارَکہ کے تحت”تفسیرِ نعیمی “ میں مُتَّقِی لوگوں  کی ایک صِفَت یہ بھی بیان فرمائی ہے کہ وہ سَخْت غُصّہ کى حالت مىں آپے سے باہر نہىں ہوجاتے بلکہ نَفْسانى غُصّہ پى جاتے ہىں کہ باوُجُود قُدرت کے غُصّہ جارى (نافِذ) نہىں کرتے اور اپنے ماتَحْتوں کى خَطاؤں ىا دوسروں کى اِىذاؤں ىا مُجرموں کے جُرموں کو بخش دىتے ہىں کہ باوُجُود قادِر ہونے کے اپنے نَفْس کا بدلہ نہىں لىتے،اللہ تَعَالٰى اىسے نىک کاروں کو جو مخلوق کے لىے مُضِر (نقصان دہ)نہ ہوں بلکہ مُفىد ہوں، بہت ہى پسند فرماتا ہے کہ ان پر اس احسان کے بدلے اِحْسان فرمائے گا اور انہىں اِنْعام دے گا، ىہ لوگ اپنى حىثىَّت کے لائق نىکیاں کر لىں، رَبّ تَعالىٰ اپنى شان کے لائق انہىں اِنْعام دے گا۔(تفسىرِ نعىمى ،جلد۴،صفحہ ۱۸۷)

    میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!فی زَمانہ بات بات پہ لڑنا جھگڑنا،چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر آگ بگولہ ہوجانا اور لڑنے مارنے پر کمر بستہ ہوجانا، تَحَمُّل اور برداشت سے کام نہ لیتے ہوۓ ہر وَقْت لڑائی  کےلیے تیار رہنا،ہمارے مُعاشرے میں عام ہے۔مَعَاذَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ بعض اَفراد تو ایسے بھی پاۓ جاتے ہیں کہ