Book Name:Niyyat ki Ahmiyat

(6)سچی نیّت عرش سے معلّق ہے پس جب کوئی بندہ سچی نیّت کرتا ہے تو عرش ہلنے لگ جاتا ہے، پھر اُس بندے کو بخش دیا جاتا ہے۔(تاریخ بغدادج ۱۲ص ۴۴۴ حدیث ۶۹۲۶)

(7)جس نے نیکی کا اِرادہ کیا پھر اُسے نہ کیا تو اُس کے لیے ایک نیکی لکھی جائے گی۔(صحیح مسلم ص ۷۹حدیث ۱۳۰)

اچّھی اچّھی نیّتوں کا ہو  خدا جذبہ عطا

بندۂ مُخلِص بنا،        کر عَفو میری ہر خطا

(نیکی کی دعوت،ص۹۲)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کردہ احادیث مبارکہ سے نیت کی اہمیت وفضیلت معلوم ہوئی،لہذاہمیں بھی حصول ثواب  کی خاطر ہرجائز ونیک کام سے قبل اچھی اچھی نیتیں کرلینی چاہئیں تاکہ ہمارے نامہ اعمال میں اس کیبرکت سے  ثواب کا ذخیرہ اکٹھا ہوتا رہے ۔

مباح کام اچھی نیت سے عبادت ہو جاتا ہے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَہُت سارے کام مُباح ہیں،مُباح اُس جائز عمل یافِعل(یعنی کام) کو کہتے  ہیں جس کا کرنا نہ کرنا یکساں ہو یعنی ایسا کام کرنے سے نہ ثواب ملے نہ گناہ۔ مَثَلاً کھانا پینا،سونا،ٹہلنا،دولت اِکٹّھی کرنا ، تحفہ دینا،عمدہ یا زائد لباس پہننا وغیرہ کام مُباح ہیں۔اگر تھوڑی سی توجُّہ دی جائے تو مُباح کام کو  عبادت بنا کر اُس پر ثواب کمایا