Book Name:Niyyat ki Ahmiyat

مُباح کاموں میں بھی اچّھی نیّت کرنے سے ثواب ملے گا،مَثَلاً خوشبو لگانے میں اِتّباعِ سنّت اور (مسجِد میں جاتے ہوئے لگانے پر) تعظیمِ مسجِد(کی نیّت بھی کی جاسکتی ہے) ، فَرحَتِ دِماغ (یعنی دِماغ کی تازگی)  اور اپنے اسلامی بھائیوں سے ناپسندیدہ بُودُور کرنے کی نیّتیں ہوں تو ہر نیّت کاالگ ثواب ملے گا۔ (اشعةاللمعات ج۱ص۳۷)یہاں حسبِ حال مزید نیّتیں بھی شامِل کی جاسکتی ہیں مَثَلاً بِسم اللّٰہ پڑھ کر شیشی اٹھاؤں گا، بِسم اللّٰہ پڑھ کر ڈَھکَّن کھولوں گا،بِسمِ اللّٰہ پڑھ کرلگاؤں گا ، مُسلمانوں اور فِرِشتوں کو خُوشبو سے فَرحَت (یعنی سُرورو خوشی) پہنچاؤں گا ، (خُصُوصاً گرمی میں کپڑوں کے اندر اگر پسینے کی بدبُو ہو جاتی ہوتویہ نیّت بھی کی جا سکتی ہے کہ) خود سے بد بُو دُور کر کے مسلمانوں کو غیبت سے بچاؤں گا ،(نَماز سے قَبل لگانے میں یہ نیّت بھی شامل کر سکتے ہیں کہ )نَماز کیلئے زینت حاصِل کروں گا۔ خوشبو سُونگھ کر دُرُود شریف پڑھوں گا،(خوشبو نعمت ہے اِس لئے استِعمال کرنے اورسونگھنے میں بطورِ شکر الہٰی) اَلحَمدُ لِلّٰہ کہوں گا۔خوشبو لگاؤنگا تا کہ عَقل میں اِضافہ ہو، اس سے دینی اَحکام (دینی تعلیم، دینی تدریس،سنّتوں بھرے بیان وغیرہ) سمجھنے میں مدد حاصِل کروں گا۔’’اِحیاء ُالعلوم‘‘ میں ہے: حضرتِ سیِّدُنا امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:’’ جس کی خوشبو اچھی ہواُس کی عَقل میں اِضافہ ہوتا ہے۔‘‘ (اِحیاءُ الْعُلوم ج ۵ ص ۹۸)

خوشبو لگانے کی غلط نیتوں کی نشاندہی

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! خوشبو لگانے میں اکثر شیطان غَلَط نیّت میں مُبتلا کر