Book Name:Niyyat ki Ahmiyat

دیتاہے۔ لہٰذا عِطر لگانے میں اچّھی نیتوں کا خُصوصی اِہتمام ہونا چاہئے ۔ چُنانچِہ حُجَّۃُ  الْاِسلام حضرتِ سیِّدُنا ابو حامد امام محمدبن محمد بن محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی کا فرمانِ عالی ہے:اِس نیّت سے خوشبو لگانا کہ لوگ واہ واہ کریں یا قیمتی خوشبو لگاکر لوگوں پر اپنی مالداری کا سکّہ بٹھانے کی نیّت ہو تو ان صُورَتوں میں خوشبو لگانے والا گنہگار ہوگا اور خوشبو بروزِقِیامَت مُردار سے بھی زِیادہ بدبودار ہوگی۔(ایضاً)

دُنیا پسند کرتی ہے عطرِ گُلاب کو

لیکن مجھے نبی کا پسینہ پسند ہے

مدنی قافلے میں سفر کی نیت کی برکت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مزید کاموں کی اچھی اچھی نیتیں جاننے کےلیے شیخ طریقت امیر اہلسنت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا رسالہ’’ثواب بڑھانے کے نسخے ‘‘مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کیجئے اور مطالعہ کرکے عمل کی نیت بھی کرلیجئے ،اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں میں سفر اور روزانہ فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے مَدَنی اِنعامات کارسالہ پُر کر کے ہرمَدَنی ماہ کے دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں کے ذ مّے دار کو جَمع کروانے کا معمول بنا لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بطُفیلِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم بُری نیّتوں سے نَجات  اور اچّھی نیّتوں کی عادات نصیب ہو ں گی۔آئیے مدنی قافلے میں شرکت کی نیت کی ایک مدنی بہار سنتے ہیں۔