Book Name:Niyyat ki Ahmiyat

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

نیت کی اہمیت

قِیامت کی دہشتوں سے نَجات پانے کا نسخہ

فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم: اے لوگو! بے شک بروزِ قِیامت اسکی دَہشتوں اورحساب کتاب سے جلدنَجات پانے والا شخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت دُرُود شریف   پڑھے ہوں گے ۔(اَلْفِرْدَوْس بمأثور الْخِطاب ،۵/۲۷۷ ،حدیث ۸۱۷۵) ( ثواب بڑھانےکے نسخے)

شیخِ  طریقت،امیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے"ثواب بڑھانے کے نُسخے میں نیت کی فضیلت پر مبنی 3 فرامینِ مصطفیٰ نقل فرماتے ہیں:

-1مسلمان کی نیّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔(معجم کبیر ج٦ ص١٨٥ حدیث ٥٩٤٢) 2-اچّھی نیّت بندے کو جنّت میں داخِل کرے گی۔ (اَلْفِردَوس ج٤ص٣٠٥ حدیث٦٨٩٥)3-جس نے نیکی کا ارادہ کیا پھر اُسے نہ کیاتو اُس کے لیے ایک نیکی لکّھی جائے گی ۔  ( مُسلِم ص٧٩حدیث ١٣٠)