Book Name:Niyyat ki Ahmiyat

اور رونے والے یا عبادت کا اظہار کرنے والے کے بارے میں لوگوں کو پتا چل جائے کہ یہ رِیاکاری کر رہا ہے پھر تو اُس سے ٹھیک ٹھاک بدظن ہو جائیں تو اب غور کر لے کہ اللہ  عَزَّوَجَلَّ کو سب کچھ معلوم ہے تو ایسی صورت میں اُس کی ناراضی کس قدر شدید ہوتی ہو گی!

شیخ طریقت، امیر ِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال، محمد الیاس عطارقادِری رضوی، ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نیت کی اہمیت اجاگر کرنے اور آخرت کے لیے ثواب اکٹھا کرنے کیلئے نیتوں کے بارے میں ایک  مایہ ناز رسالہ بنام’’ ثواب بڑھانےکے نسخے ‘‘مرتب فرمایا ۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نےاس رسالے میں  72 کاموں کی مختلف نیتیں لکھیں ہیں۔ لہذاہمیں بھی  حصول ثواب کی خاطرحسبِ حال  یعنی اپنی اُس وَقت کی قلبی کیفیّت اور موقع کی مناسَبَت سے نیّتیں کرنی چاہیے ، تاہم علمِ نیَّت رکھنے والا ان میں اضافہ کرسکتا ہے۔

آئیے اس رسالے سے چند کاموں کی اچھی اچھی نیتیں سنتے ہیں ۔

(1)صبح سویرے یہ نیّت کرلیجئے

       آج کا دن آنکھ، کان، زبان اورہر عُضْو (یعنی جسم کے ہرحصے)کو گناہوں اور فُضولیات سے بچاتے ہوئے نیکیوں میں گزاروں گا ۔( ثواب بڑھانےکے نسخے)

(2)پانی پینے کی نیّتیں

       ٭عبادت پر قُوَّت اورحسبِ ضَرورت کسبِ حلال کیلئے بھاگ دوڑ کیلئے طاقت