Book Name:Niyyat ki Ahmiyat

حاصِل کروں گا٭گلاس بھرنے اور پینے کے دَوران ایک قطرہ بھی ضائع نہیں ہونے دوں گا٭بیٹھ کر،بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر،اُجالے میں دیکھ کر،سیدھے ہاتھ سے ،چوس چوس کر، تین سانس میں پیوں گا٭پی چُکنے کے بعد الحمد للہ کہوں گا٭ گلاس میں بچے ہوئے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں پھینکوں گا۔

  (3)وُضو کی نیّتیں

    ٭حکمِ الٰہی بجا لاتے ہوئے وُضو کرتا ہوں٭بِسْمِ اللّٰہِ وَ الْحَمْدُ لِلّٰہ کہوں گا٭اِتِّباعِ سنّت میں مِسواک کروں گا اوراِس کے ذَرِیعے ذِکر و دُرُود کیلئے منہ کی پاکیزگی حاصِل کروں گا ٭مکروہات اور٭پانی کے اِسراف سے بچوں گا ٭ فرائض ،سُنَن اور مُسْتَحَبّات کا خیال رکھوں گا٭ہر عُضْو دھونے کے دَوران دُرُود شریف پڑھوں گا ٭ فارغ ہو کر یہ دُعا: (اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ۔ترجمہ :اے اللہعَزَّ  وَجَلَّ   مجھے کثرت سے توبہ کرنے والوں میں بنادے اور مجھے پاکیزہ لوگوں میں شامل کردے۔  ) پڑھوں گا٭آسمان کی طرف دیکھ کر کلمۂ شہادت اورسورۃ القدر پڑھوں گا ٭آخِر میں باطِنی وُضو کیلئے گناہوں سے توبہ کروں گا۔

(4)مسجد میں جانے کی نیّتیں

   ٭نمازکے لئے جاتا ہوں ٭ مُؤذِّن کی دعوت (یعنی نما ز کیلئے بلانا)قَبول کرتا ہوں ٭ جو مسلمان راستے میں ملا اُسے سلام کروں گا٭سلام کرنے والے کو جواب دوں گا٭بن