Book Name:Niyyat ki Ahmiyat

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

  میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے سنت کی فضیلت اور چند سنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت،  شَہَنشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت،شَمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بز م جنت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ جنت نشان ہے: جس نے میری سنت سے  مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر  جس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ  جنت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)

سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا

جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

’’شانِ امامِ اعظم ابوحنیفہ‘‘کے اُنیس حُرُوف کی نسبت سے تیل ڈالنے اور کنگھی کر نے کے19مَدَنی پھول

٭حضرت سیِّدُنا انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ    فرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کے مَحبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمسرِ اقدس میں اکثر تیل لگاتے اور داڑھی مبارَک  میں کنگھی کرتے تھے اور اکثر سرِ مبارَک پر کپڑا (یعنی سر بند شریف ) رکھتے تھے یہاں تک کہ وہ کپڑا تیل سے تر ہوجاتا تھا (اَ لشَّمائِلُ ا لْمُحَمَّدِیَّۃ  لِلتِّرمِذی ص۴۰ حدیث۳۲)معلوم ہوا’’سر بند ‘‘ کا استعمال سنّت ہے ،اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ جب بھی