Book Name:Niyyat ki Ahmiyat

(کوشش)یعنی عمل کو بَاہتِمام اس کے حُقُوق کے ساتھ ادا کرنا(۳) ایمان جو سب سے زِیادہ ضَروری ہے۔ ( خزائن العرفانُ ص۵۵۴)

آئیے نیّت کی اَہمیَّت دل میں اُجاگر کرنے کیلئے ’’چل مدینہ‘‘ کے سات حروف کی نسبت سےاچھی نیّت کی فضیلت پر مبنی 7 فرامینِ مصطفیٰ سماعت  کیجئے:

 (1)اعمال کا دارومدار نیّتوں پر ہے اور ہر شخص کے لئے وُہی ہے جس کی وہ نیّت کرے۔ (بُخاری  ج ۱ ص ۶ حدیث ۱)

اِس حدیثِ پاک کے بارے میں شارِحِ بخاری حضرت مفتی شریف الحق اَمجدی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں: اِس حدیث کا یہ مطلب ہوا کہ اعمال کا ثواب نیّت ہی پر ہے، بِغیر نیّت کسی ثواب کا اِستِحقاق(یعنی حَقدار)نہیں۔ (نزھةُ القاری ج ۱ ص ۱۷۲)

(2) مسلمان کی نیّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔(اَلْمُعْجَمُ الْکبِیرج۶ ص۱۸۵حدیث ۵۹۴۲ )

(3)سچی نیّت سب سے افضل عمل ہے۔         (اَلْجامِعُ الصَّغِیرص۸۱حدیث ۱۲۸۴)

(4)اچّھی نیّت بندے کو جنّت میں داخِل کرے گی۔(اَلْفِردَوس بمأثور الْخطّاب ج۴ص۳۰۵ حدیث۶۸۹۵)

(5) اللہ عزوجل آخِرت کی نیّت پر دنیا عطا فرما دیتا ہے لیکن دنیا کی نیّت پر آخِرت عطا فرمانے سے انکار کر دیتا ہے۔              (اَلزُّھْد لِابن مُبارَک ص۱۹۳ حدیث۵۴۹)