Book Name:Niyyat ki Ahmiyat

الخلا میں داخِل ہونے،ناک صاف کرنے ، نیزشلوار اور کپڑے اُتارتے وقت بائیں (یعنی اُلٹی طرف ) سے ابتِدا کرنا مستحب ہے (عُمدۃُ القاری ج۲ص۴۷۶)٭نمازِ جمعہ کے لیے تیل اور خوشبو لگانا مستحب ہے (بہارِ شریعت ج ۱ ص۷۷۴ ) ٭روزے کی حالت میں داڑھی مونچھ میں تیل لگانا مکروہ نہیں مگر اس لیے تیل لگایا کہ داڑھی بڑھ جائے، حالانکہ ایک مُشت(یعنی ایک مُٹھی)  داڑھی ہے تو یہ بغیر روزے کے بھی مکروہ ہے اور روزے میں بَدَرَجَۂ اَولیٰ(ایضاًص۹۹۷)٭میِّت کی داڑھی یا سر کے بال میں کنگھی کرنا،ناجائز وگناہ ہے ۔  (دُرِّمُختارج۳ص۱۰۴)لوگ میِّت کی داڑھی مونڈڈالتے ہیں یہ بھی ناجائز گناہ ہے۔ گناہ میِّت پر نہیں مونڈنے اور اِس کا حکم کرنے والوں پر ہے۔

تیل کی بوندیں ٹپکتی نہیں بالوں سے رضاؔ

صبحِ عارِض پہ لٹاتے ہیں ستارے گیسو (حدائق بخشش شریف)

       ہزاروں سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب (۱) 312 صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 اور(۲) 120صفحات کی کتاب’’ سنتیں اور آداب ‘ ‘ ہد یَّۃً حاصل کیجئے اور پڑھئے۔ سنتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوت اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔

لوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو

ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو