شیخ العالم رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی تعزیت/برادرِخطیب پاکستان کی تعزیت

شیخُ العَالَم کے انتقال پر تعزیتی پیغام

شیخُ العَالَم،پیرِ طریقت حضرت علامہ علاؤ الدین صدیقی نقشبندیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِیاس دنیائے فانی سے پردہ فرماگئے۔

شیخِ طریقت امیرِ اہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے صُوری پیغام(Video Message) کے ذریعے ان کے شہزادوں اور سوگواروں سے تعزیت فرمائی، دعا فرمائی اور مدنی پھول پیش کئے۔

نَحۡمَدُہٗ وَ نُصَلِّیۡ وَ نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡکَرِیۡمِ الۡاَمِیۡن

پیرِ طریقت ،مبلغِ اسلام حضرت علامہ پیر علاؤالدین صدیقی صاحب نیریاں شریف کا انتقال ہوگیا۔اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّااِلَیۡہِ رَاجِعُوۡنمیں پیر صاحب کے شہزادگان،اہلِ خاندان، خلفا،مریدین،معتقدین، متوسلین اور تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں۔

یااللہ!پیارے حبیبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَکاواسطہ!حضرت قبلہ پیر علاؤالدین صدیقی نقشبندی کے جملہ صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما۔اےاللہ!مرحوم کو غریقِ رحمت فرما۔ پروردگار!مرحوم کی قبر پر رحمت و رضوان کے پھولوں کی بارش فرما۔اے اللہ!مرحوم کی قبر کو نورِ مصطفےٰ سے روشن فرما۔اِلٰہَ الۡعَالَمِیۡن!مرحوم کی قبر جلوۂ مصطفےٰ سےآباد فرما۔ پروردگار!مرحوم کے جملہ اہلِ خاندان مع شہزادگان اور مریدین کو صبرِ جمیل اور صبرِجمیل پر اجرِ جزیل مرحمت فرما۔ اِلٰہَ الۡعَالَمِیۡن! مرحوم کی دینی خدمات قبول فرما،ان کے آستانے کوآباد رکھ۔اے اللہ! یہ آستانہ سدا تیرے دین کی خدمت کرتا رہے،اسلام کی تبلیغ کرتا رہے،ہر طرف نیکی کی دعوت کی دھومیں مچاتا رہے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوۡاعَلَی الۡحَبِیۡب!     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اللہتعالیٰ ہم سب کو بھی اپنی موت کی تیاری کی سعادت بخشے، فکرِ آخرت نصیب کرے۔حضرت سیدنا مسروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:مجھے اور کسی پر اتنا رشک نہیں آتاجتنا رشک اس بندۂ مومن پر آتا ہےجو ایمان سلامت لے کر اپنی قبر میں چلا گیا،دنیا کی مشقتوں سے آزاد ہوا اور عذاب سے راحت پاگیا۔اے کاش! ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی ہو۔یوں سمجھیے کہ ہمارے سروں پر تلوار لٹک رہی ہے۔ہم نہیں جانتے کہ ہمارے بارے میں اللہتعالیٰ کی خفیہ تدبیر کیا ہے،نہ جانے ایمان سلامت رہے گا یا نہیں۔ اللہتعالیٰ ہم سب کو برے خاتمے سے بچائے،اپنا حقیقی خوف نصیب فرمائے،اخلاص کی نعمت سے مالا مال کرے۔بے حساب مغفرت کی دعا کا ملتجی ہوں۔

صَلُّوۡاعَلَی الۡحَبِیۡب!     صَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلیٰ مُحَمَّد

 

 

شہزادگانِ شیخُ العَالَم کی طرف سے شکریہ کے پیغامات

شیخِ طریقت امیرِ اہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اس صُوری پیغام کے جواب میں پیرِ طریقت حضرت علامہ علاؤ الدین صدیقی نقشبندیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِیکے  شہزادگان حضرت علامہ سلطان العارفین اورحضرت علامہ نور العارفین دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے  اپنے جوابی صُوری پیغامات میں بانیِ دعوتِ اسلامی،امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دینی خدمات کو سراہا اور تعزیت فرمانے پر شکریہ  ادا کیا،  بڑے شہزادے اور سجادہ نشین حضرت علامہ سلطان العارفین دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ارشاد فرمایا:

بِسْمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡم

اَلصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیۡکَ یَا سَیِّدِی یَارَسُوۡلَ اللہ

وَعَلٰی آلِکَ وَ اَصۡحَابِکَ یَا جَدَّ الۡحَسَنِ وَالۡحُسَیۡن

محترم سامعین و ناظرین!اس مختصر وڈیو کلپ کے ذریعے  میں بالعموم تمام اہلِ اسلام اور بالخصوص امیرِ اہلسنت ،سرمایۂ اہلسنت حضرت علامہ مولانا الیاس عطار قادریدَامَتۡ فَضۡلُ اللہِ عَلَیۡہ کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے جس پیار اور خلوص پر مبنی دعائیہ کلمات ادا کئے، بیماری کے دنوں میں جس آہ و زاری  اور اخلاص پر مبنی جذبات اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی بارگاہ میں پیش کئے وہ ہمارے لئے سرمایۂ افتخار ہیں ۔ میں مختصراً ان کا ذکر ان الفاظ میں کروں گاکہ اس وقت پورے عالمِ اسلام میں اسلام کی خدمت اور سنتوں کے احیا کے لئےجو بیڑا انہوں نے اٹھایا ہے،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   نے عزت و آبرو اور افتخار و بہار کی جو پگڑی ان کے سر پر اور ان کے طفیل ان سے پیار کرنے والوں کے سر پررکھی ہے یہ بارگاہِ رسالت میں قبولیت اور امتیاز کا نشان ہے۔ اللہتعالٰی یہ نشانِ عزت و عظمت صبحِ قیامت تک اسی طرح ان کے سروں پرسلامت رکھے۔یہ قافلۂ عشق و مستی اور وفا و حیااسی طرح رواں دواں رہے۔میں اور میرے بھائی آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں،اللہتعالٰیآپ کو سلامت رکھے۔اِنْ شَآءَاللہ ہمارا اور آپ کا تعلق دینی بنیادوں پر اسی طرح استوار رہے گااور محبتوں کے یہ قافلے صبحِ قیامت تک اسی طرح جاری و ساری رہیں گے۔

جانشینِ امیرِ اہلسنت کی تعزیت

شہزادۂعطارالحاج عبیدرضاعطاری المدنیسَلَّمَہُ الْغَنِیۡنےدیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ نیریاں شریف آزاد کشمیرتشریف لے جا کرشہزادگانِ شیخُ العَالَم سلطان العارفین صدیقی صاحب اور نورالعارفین صدیقی صاحب سے پیرِ طریقت حضرت علامہ علاؤالدین صدیقی نقشبندیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِیکے وصال پر تعزیت اور دعائے مغفرت فرمائی اور بعد ازاں پیر صاحب کے مزار پر بھی حاضری دی ۔

 

 

برادرِخطیبِ پاکستان کے انتقال پر تعزیتی پیغام

گزشتہ دنوں حضرت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی صاحب دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے چچا جان الحاج محمد لطیف نقشبندی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِیانتقال فرماگئے۔شیخِ طریقت امیرِ اہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صوری پیغام کے ذریعے لواحقین سے  تعزیت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:

نَحۡمَدُہٗ وَ نُصَلِّیۡ وَ نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡکَرِیۡمِ الۡاَمِیۡن

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عُفِیَ عَنۡہُ کی جانب سے واعظِ شیریں بیاں حضرت علامہ ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی

اَلسَّلَامُ عَلَیۡکُمۡ وَرَحۡمَۃُاللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ!آپ کا دَستی رُقعہ بذریعہ سوشل میڈیا مجھ تک پہنچا،حاجی عمران نے مجھے فارورڈ کیا،اس رُقعے کے ذریعے پتہ چلا کہ آپ کے چچا جان الحاج محمد لطیف نقشبندی جو کہ حاجی ظفر نقشبندی،حاجی شفیق نقشبندی،عطاء المصطفےٰ جمیل،رفیق نقشبندی ،حافظ و حاجی ندیم نقشبندی کے والدِ محترم اور خطیبِ پاکستان حضرت علامہ مولاناالحاج محمدشفیع اوکاڑوی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی کے سگے بھائی انتقال فرما گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّااِلَیۡہِ رَاجِعُوۡن(اس کے بعد امیرِ اہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے لئے دعا فرمائی اور پھر ارشاد فرمایا: )مَا شَآءَاللہ!مرحوم جامع مسجد غوثیہ اوکاڑہ کے جنرل سیکریٹری اور جامعہ غوثیہ کےمہتمم بھی تھے۔دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں کے ساتھ جب میری اوکاڑہ حاضری ہوتی تھی تو کئی بار ان کی زیارت سے مشرف ہوا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ساتھ محبت کرنے والا پایا۔ان کی مسجد میں ہمارا بیان ہوتا تھااور مَا شَآءَاللہبڑااجتماع ہوتا تھا۔اللہتعالٰیمرحوم کی دینی خدمات قبول فرمائے۔تمام لواحقین صبر کریں اور اجر کے حقدار بنیں۔دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لیتے رہیں،دیگر دینی خدمات بجالاتے رہیں۔بے حساب مغفرت کی دعا کا ملتجی ہوں۔

صَلُّوۡاعَلَی الۡحَبِیۡب!     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تعزیت و عیادت کے متفرق پیغامات

اس کے علاوہ امیرِ اہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے٭رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری(منڈی واربرٹن، ننکانہ) کی صاحبزادی ٭ مجلس مدنی چینل کے رکن امجد عطاری کی والدہ انیس فاطمہ عطاریہ٭امتیا ز نقشبندی کی والدہ ٭مبلغِ دعوتِ اسلامی سید مبین عطاری کے ایک ماہ کے مدنی منے٭ مبلغِ دعوتِ اسلامی ندیم عطاری کے والد سلیم عطاری ٭ عمران عطاری پنجوانی کی والدہ٭حافظ ارسلان عطاری کے مدنی منے جمال رضا عطاری ٭مبلغِ دعوتِ اسلامی حافظ عمیر عطاری(باب المدینہ کراچی)کی والدہ ٭ندیم شریف کی والدہ ٭ہمایوں عطاری اور امین عطاری کی والدہ ٭طارق عمرعطاری (میانوالی) کےوالدامان اللہ٭مبلغِ دعوتِ اِسلامی ذوالفقار عطاری (سردار آباد فیصل آباد) کے والدمحمد شریف قادری٭سید ابنِ علی شاہ صاحب کے بچوں کی امی اور خالہ٭جیلانی کابینات(خیبر پختون خواہ) کی ذمہ دار اسلامی بہن اُمِّ طَیِّب عطاریہ کی والدہ امِ لیاقت عطاریہ ٭عالمی مجلسِ مشاورت کی رکن اور مکی ممالک کی ذمہ دار امِ عاطر عطاریہ کی والدہ ام ایاز عطاریہ٭مدنی منے رومان عطاری(باب المدینہ کراچی)٭نذرحسین عطاری٭حافظ شوکت عطاری٭محمد شریف سعیدی٭غلام محمدعطاری ٭انس  رضا اورسی لنکامیں مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد رفاعی عطاری جو کئی زبانوں پر عبور رکھتےتھے انکے انتقال پراپنےصوری پیغامات کے ذریعے لواحقین سے تعزیت فرمائی۔

شیخِ طریقت امیرِ اہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے٭انیس عطاری اور سمیر عطاری کے والدِ محترم یوسف بھائی٭راشد عطاری مدنی کے والد اور نعیم صادق کی بیماری پر نیز جامعۃ المدینہ فیضانِ بلال باب المدینہ کراچی کے استاد عباس مدنی کو فالج کا اٹیک ہونے پر اپنےصوری پیغامات کے ذریعے عیادت  اور دعائے صحت فرمائی۔


Share

Articles

Videos

Comments


Security Code