اپنے شہزادے کےگھرآمد/جامعۃ النور کے اساتذہ و طلبا سے ملاقات

اپنے شہزادے کےگھر تشریف آوری

گزشتہ دنوں شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اپنے شہزادے وجانشین الحاج عبید رضا عطاری المدنی سَلَّمَہُ الْغَنِیۡ کی رہائش گاہ پر کرم فرمایا۔شہزادہ حضورنے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی خیر خواہی فرمائی جبکہ اس موقع پر امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے صلہ رحمی کے متعلق مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے جن میں سے چند مدنی پھول ترمیم کے ساتھ پیش خدمت ہیں:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ!آج غریب زادے کے دولت کدےبیتِ عبرت پر حاضری کی سعادت ملی،انہوں نے مجھے دعوت دی تھی۔اس میں صلۂ رحمی،دل جوئی وغیرہ کی نیتیں ہوسکتی ہیں۔ اللہتعالٰی آپ کوجزائے خیرعطا فرمائے،مَاشَاءَاللہ!آپ نے میری عزت افزائی کی اورنعمتیں کھلائیں۔ صلۂ رحمی بڑا مبارک کام ہے۔صلۂ رحمی واجب جبکہ قطعِ رحمی حرام ہے۔صلہ رحمی یعنی رشتے داروں کے ساتھ بھلائی اور اچھا سلوک کرنے کی حدیثوں میں بہت فضیلتیں بیان کی گئی ہیں۔کوئی رشتے دار غریب ہے اور اسے صدقہ دیں تو ساتھ میں صلۂ رحمی کی نیت بھی کرلینی  چاہیے یہاں تک کہ جب اپنی اولاد کو پیار کریں تب بھی صلہ رحمی کی نیت کی جاسکتی ہے۔صلہ ٔرحمی کی نیت کرے گا تو ہی ثواب ملے گا۔صلۂ رحمی سے عمر بڑھتی ہے اور روزی میں بھی برکت ہوتی ہے۔اگر کوئی رشتے دار ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہ کرےتب بھی ہمیں اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیے ۔

جامعۃ النور کے اساتذہ و طلبائے کرام کی آمد

باب المدینہ  کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں واقع نور مسجد کاغذی بازار میٹھا در وہ مسجد ہے جس میں شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نےکم و بیش 10 سال تک امامت فرمائی۔آپ نے اپنی زندگی کا پہلا سنت اعتکاف بھی اسی مسجد میں فرمایا اور وقتاً فوقتاً مدنی مذاکروں وغیرہ میں آپ نے اس مسجد سے وابستہ اپنے متعدد واقعات بھی بیان فرمائے ہیں۔25جنوری 2017ء بروز بدھ نور مسجد میں واقع جامعۃ النور کے تخصص فی الفقہ، دورۂ حدیث اور دیگر درجات کے طلبائے کرام اور کئی اساتذۂ کرام کی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی آمد اور شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ اس دوران امیرِاہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے ان جذبات کا اظہار فرمایا کہ تمام سنی جامعات اور ان کے اساتذہ وطلبائے کرام میرے ہیں اور مجھے ان سب سے محبت ہے۔آپ نے طلبائے کرام کو فتاویٰ رضویہ شریف، اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنت امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰنکی  دیگرتصانیف اوربالخصوص عقیدے کی پختگی کے لئےحُسَّامُ الۡحَرَمَیۡنکے مطالعے،مدنی مذاکروں میں شرکت اور ماہنامہ”فیضانِ مدینہ“ کی سالانہ ممبر شپ حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔امیرِ اہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب  پر متعدد طلبائے کرام نے ہر ہفتے مدنی مذاکر  ے میں شرکت اور ماہنامہ”فیضانِ مدینہ“کی سالانہ ممبر شپ حاصل کرنے کی نیّت کی۔


Share

Articles

Comments


Security Code