گرنے کی صورت میں  لگنے والی چوٹ کے حوالے سے ابتدائی طبی امداد

بلندی سے گرنے کے باعث انسان کے جسم پر ہلکی یا شدید چوٹ لگ سکتی ہے، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ گرنے والا  کتنی اونچائی سےکس انداز میں گرا ہے۔کم اونچائی سے گرنے والے کو خطرناک چوٹ جبکہ زیادہ اونچائی سے گرنے والے کو معمولی چوٹ لگنا بھی ممکن ہے۔ گرنے کی وجہ سےجسم پرلگنےوالی چوٹ کو دوحصوں میں تقسیم کیاسکتا ہے:

(1)جسم کےنرم حصوں مثلاًجِلد،پٹھوں (Muscles)، رگوں اور ٹشوز(Tissues) پرلگنے والی چوٹ

(2)جسم کے سخت یعنی ہڈیوں پر مشتمل حصے پرلگنے والی چوٹ ۔

(1)جسم کے نرم حصوں پر چوٹ لگنے کی وجہ سے اگر جسم اکڑاؤیادردکاشکارہوجائےتوگرم یاٹھنڈی تھراپی (Therapy) کے ذریعےاس کا علاج ممکن ہے۔ اس تھراپی کا مقصد خون کی گردش کو تیز کر کے جسم کے مختلف حصوں کو آکسیجن کی سپلائی بڑھانا ہےجس کی وجہ سے جوڑوں کا درد بھی ٹھيک ہوتا ہے اور ساتھ ہی پٹھوں(Muscles)کا کھچاؤ بھی نارمل ہوجاتا ہے۔ آیئے جانتے ہيں کہ کون سی تھراپی کب اور کيسے کی  جائے؟

گرم تھراپی:تَر اور خشک دونوں طريقوں سے جسم کے مخصوص حصوں پر کی جاسکتی ہےمثلاً گرم پيڈ، توليے ياپانی کی بوتل کے ذریعے10 سے15منٹ تک پٹھوں کی ٹکور کی جائے۔  پيڈ، توليا ياپانی کی بوتل زيادہ گرم نہ ہو ورنہ جِلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔یہ تھراپی کمر، گردن اور جوڑوں کے درد کے لئے مفید ہے۔

ٹھنڈی تھراپی: ايسی چوٹ جو گذشتہ 24 سے 48 گھنٹوں ميں لگی ہواس کی سوزش کو دور کرنے کے لئے 5سے10منٹ تک ٹھنڈی تھراپی کرنا بہت مفید ہے۔اس تھراپی کے لئے برف استعمال کرنے کی صورت ميں زیادہ دير تک مساج نہ کريں ٹشوز کے متأثر ہونے کا خطرہ ہے۔اس تھراپی ميں خون کے بہاؤ کو سست کرکے درد ميں کمی کی جاتی ہے۔اسے  اکڑے ہوئے پٹھوں پر استعمال نہيں کرنا چاہيے۔

چوٹ لگنے کی صورت ميں رائس ميتھڈ( R.I.C.E Method) پر عمل کيا جا سکتا ہے: Rest :R یعنی چوٹ والے حصے کو آرام ديں۔ Ice :Iیعنی برف کسی کپڑے ميں لپیٹ کرسکائی کريں۔ Compression :C(دباؤ) یعنی اگر خون کا بہاؤ ہے تو اس حصے پر پٹی يا کسی چيز سے زخمی حصے پر دباؤ ڈاليں۔ Elevation: E یعنی خون کے بہاؤ اور سوجن کو کم کرنے کے لئے متأثرہ حصے کو دل کی سطح سے اونچا رکھيں۔

 

(2)ہڈی پر لگنے والی چوٹ دو قسم کی ہوتی ہے:

(1)وہ چوٹ جو ظاہری  آنکھ سے نظر آئے جیسے ہڈی کا ٹوٹ کر الگ ہو جانا، اَعضا کی بناوٹ سے اس چوٹ کا اندازہ ہوجاتا ہے۔اس قسم کی چوٹ لگنے کی صورت میں فوراً     ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے۔

(2)وہ چوٹ جو ظاہر نہ ہو جیسے ہڈی میں بال(دراڑ) آ جانا یا چٹخ جانا۔ اس صورت میں بھی تکلیف کم کرنے کے لئے گرم یا ٹھنڈی تھراپی کا استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن مستقل علاج کے لئے ڈاکٹر سے ہی رابطہ کیا جائے۔


Share

Articles

Comments


Security Code