پپیتا اور مولی

پپیتا (Papaya)سبز، زرد اور سرخ رنگ کا پھل ہے۔ اس کا مزاج سرد و تَر ہوتا ہے، کچے  پپیتےکا ذائقہ تلخ اور پک جانے کے بعد شیریں ہوتا ہے۔

 پپیتے کے17 فائدے٭پپیتا خون کی نالیوں کو نرم، لچک دار اور کشادہ رکھتا ہے ٭خون میں کولیسٹرول بڑھنے نہیں دیتا ٭بلڈپریشر نارمل رکھتا ہے ٭خاص طور پر تَپ دِق کے مریضوں کیلئے بہت مفید ہے ٭یہ ہاضم ہوتا ہے اور بھوک بھی لگاتا ہے ٭پپیتاکاسرِ ریاح (یعنی ریاح کو توڑنے والا یا خارج کرنے والا) اور پیشاب لانے والا ہوتا ہے ٭گردے کی پتھری کو توڑتا ہے ٭پیٹ کے کیڑوں کو ہلاک کرتا ہے ٭سخت گوشت کو گلانے کیلئے بھی کچا پپیتا استعمال کیا جاتا ہے ٭دل کو فائدہ و تقویت دیتا ہے ٭معدہ کی سوزِش، منہ سے خون آنے اور گرمی کی وجہ سے ہونے والی بواسیر میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے ٭جگر اور انتڑیوں کیلئے بے حد مفید ہے ٭اس کا باقاعدہ استعمال قَبْض کو ٹھیک کرتا ہے ٭بدن پر آنے والی سُوجَن کو دورکرتا ہے ٭چہرے کی چھائیوں اور  داغ دھبّوں پر اس کا پیسٹ لگانے سے چہرے کے داغ دَھبے ختم ہوجاتے ہیں، چہرہ ملائم اور اس کے نکھار میں بھی اضافہ ہوتا ہے ٭شوگر کے مریضوں کے لئے کم مقدار میں اس کا استعمال مفید ہے ٭خالی پیٹ اس کا استعمال موٹاپے کو ختم کرتا ہے۔

 احتیاط ایک وقت میں صرف 50 گرام  پپیتا ہی استعمال کیجئے نیز جو مریض اِسْہال (دست) کی بیماری میں مبتلا ہوں انہیں پپیتا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

مُولی (Radish) ایک  سفید رنگ کی سبزی ہے، اسے زیادہ تر کچا کھایا جاتا ہے،سَلاد کے طور پر  استعمال کیا جاتا ہےاور اس کے پتّوں کے ساتھ ملا کربطورِ سالن بھی پکایا جاسکتا ہے۔ مولی خود دیر سےہضم ہوتی ہے لیکن دوسری غذاؤں کو جلد ہضم کردیتی ہے۔مُولی کا نمک کے ساتھ استعمال کئی اَمراض کے علاج کیلئے مفید  سمجھا جاتا ہے۔

مُولی کے 9  فوائد ٭گُردَہ اور مَثانہ میں پتھری ہوجانے میں مولی کا استعمال بے حد مفید  ہے ٭بواسیر کے مریضوں کیلئے مولی اور اس کے پتّوں کا رس فائدہ مند ہے جو جلن اور خارش بھی ختم کردیتا ہے ٭جگر کی خرابی کیلئے بھی مفید ہے ٭اسے یرقان اور تِلّی کے امراض کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے ٭پیشاب کی جلن یا اس کا رُک رُک کر آنا، مولی کھانے سے ٹھیک ہوجاتا ہے ٭مولی کا رس تِل کے تیل میں ڈال کر پکائیں جب صرف تیل رہ جائے تو اسے بوتل میں ڈال کر محفوظ کرلیں، یہ کانوں کے امراض کا  بہترین علاج ہے٭مولی کا اچار کھانے سے تِلّی، بواسیراور رُکے ہوئے پیشاب کی تکالیف دور ہوجاتی ہیں۔

احتیاط کچی مولی کھا نے سے منہ میں بدبو پیدا ہوجاتی ہے لہٰذا مسجد میں جانے، ذِکرُاللہ کرنے ،نماز پڑھنے سے پہلے منہ کی بدبو لازمی دور کرلیجئے۔

نوٹ:تمام دوائیں اپنے  طبیب(ڈاکٹر) کے مشورے سے  ہی استعمال کیجئے۔


Share

Articles

Comments


Security Code