مولانا شاہ محمدفصیحُ الدّین نظامی سے تعزیت، مفتی محمدنسیم مصباحی کے بھائی کی عیادت، تعزیت و عیادت کے متفرق پیغامات

شیخِ طریقت امیر اہلسنّت ،بانی دعوت اسلامی ، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطاری قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے صُوری Videoاور صوتی Audio پیغامات کے ذریعے  دکھیاروں اور غم زدوں سے تعزیت  اور بیماروں  سے عیادت  فرما تے رہتے ہیں ، ان میں سے منتخب پیغامات پیش کئے جارہے ہیں۔

مولانا شاہ محمدفصیحُ الدّین نظامی سے تعزیت

نَحْمَدُہُ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبَیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی        عُفِیَ عَنۡہُ کی جانب سے حضرت مولانا فصیح الدّین نظامی!

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ!

محمد نعیم عطاری نے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن سیّد عارف باپو کواور انہوں نے مجھے آپ کے والدِ محترم وزیرالدین صاحب کے انتقال کی خبر دی، اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَؕ(۱۵۶)میں حضرت کے تمام لواحقین اور تلامِذہ وغیرہ سے تعزیت کرتا ہوں،سب صبرکریں۔اللہ تعالٰی مرحوم کے اِدارے ”جامعہ نظامیہ“ کوترقی عطا فرمائے۔بے حساب مغفرت کی دعا کا مُلتجی ہوں۔ (امیرِ اہلِ سنّت نے مرحوم کے لئے دعا بھی کی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے مدنی پھول بھی پڑھ کر سنایا)

                  صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

مرحوم کے صاحبزادے کا جوابی پیغام

شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اس صُوری (Video) تعزیتی پیغام کے جواب میں مرحوم کے صاحبزادے حضرت مولانا شاہ محمدفصیح الدین نظامی اشرفی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی (استاذ جامعہ نظامیہ حیدرآباددکن، ہند)نے صَوتی پیغام(Audio Message) کے ذریعے شکریہ ادا کیا اور امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے لئے دعا کی۔

مفتی محمدنسیم مصباحی کے بھائی کی عیادت

مفتی محمدنسیم مصباحیمَدَّظِلُّہُ الْعَالِی(استاذالجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور، ہند)کے بھائی بصیر احمد صاحب کے دل کے آپریشن کی خبر ملنے پرشیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صَوتی پیغام (Audio Message)کے ذریعے ان کی عیادت اور دُعا فرمائی۔ مفتی نسیم مِصباحی صاحب نے جوابی پیغام کے ذریعے اپنے بھائی کی صحت سے آگاہ فرمایا اور شکریہ ادا کیا۔

تعزیت و عیادت کے متفرق پیغامات:

امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صُوری پیغامات (Video Messages) کے ذریعے رکنِ مجلس مزارات اولیا علی رضا عطاری (مرکزلاولیاء، لاہور) کے والدمحمدشبّیرعطاری مرحوم، ذوالقرنین عطاری کی والدہ، فرحان عطاری کے والد محمد قاسم،سیّدنور رضوی (یوپی ہند)کے بچّوں کی امّی اُمِّ عرفہ عطاریہ، محمدتنویرخان قادری (مرکزالاولیاء،لاہور) کی والدہ، حاکم علی کی والدہ،حاجی سہیل قادری، اُمِّ ابرار،حاجی عارف، افتخار عطاری، عبدالسلام (فاروق نگر لاڑکانہ)، حافظ محمد صادق اوررکنِ شوریٰ اطہر عطاری(نواب شاہ باب الاسلام سندھ) کے ماموں آفتاب احمد میمن کے انتقال پر تعزیت فرمائی۔

اس کے علاوہ امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی قافلے میں سفر کے دوران روڈ حادثے (Accident) کا شکار ہوکر انتقال کرنے والے عثمان عطاری کے لواحقین سے تعزیت اور زخمی ہونے والے بلال عطاری کی عیادت فرمائی اور انہیں صبرو ہّمت کی تلقین فرمائی۔مبلغِ دعوت اسلامی اور مدنی چینل کے نعت خواں محمد کامران عطّاری کے وصال پر دعائے مغفرت فرمائی نیز متعدَّد مریضوں اور دُکھیاروں کیلئے دعاؤں بھرے صَوتی پیغامات جاری کئے۔

مبلغِ دعوت اسلامی اور مدنی چینل کے نعت خواں محمد کامران عطّاری کا انتقال ھوگیا ہے اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے

 


Share

Articles

Comments


Security Code