سفرِ مدینہ کے متعلِّق سوال جواب/ مسجدیں خوشبو دار رکھئے/ کباب سموسے کے تقصانات/ آدابِ دُعا

شیخ ِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےجون2018ء میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنےکی ترغیب دلائی اور پڑھنے والوں کو دُعاؤں سے نوازا:(1)یا ربَّ المصطفٰے!عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم جو کوئی رسالہ ”سفرِ مدینہ کے متعلِّق سوال جواب“ کے36صفحات پڑھ لے، اُسے بار بار سفرِ مدینہ کی سعادت عنایت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی:تقریباً20523اسلامی بھائیوں جبکہ تقریباً84346اسلامی بہنوں نے یہ رسالہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ (2)یاالٰہی! جوکوئی رسالہ”مسجدیں خوشبو دار رکھئے“کے 23صفحات پڑھ یا  سُن لے، اُسے محبوبِ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پسینۂ خوشبودار کے صدقے بےحساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی:تقریباً 39268 اسلامی بھائیوں اور تقریباً82706اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔ (3)یااللہ! جوکوئی رسالہ ”کباب سموسے کے تقصانات“کے 11صفحات پڑھ لےاُسےخطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی:تقریباً34028اسلامی بھائیوں اور تقریباً86448اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کرنے کا شرف پایا۔ (4)یاربَّ المصطفے ٰ! جو کوئی رسالہ ”آدابِ دُعا“کے 47صفحات کا مطالعہ کرلے اُسے مُسْتَجابُ الدَّعوات بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔کارکردگی:تقریباً27996اسلامی بھائیوں اور تقریباً68952اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کرنے کی سعادت پائی۔


Share

Articles

Comments


Security Code