دعوتِ اسلامی اور اجتماعی اعتکاف ۔ 1439 / اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو

دعوت اسلامی

دعوتِ اسلامی اور اجتماعی اعتکاف(1439ھ)

ماہنامہ  ذوالقعدہ 1439

فرمانِ مصطفےٰ  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ و سلَّم  ہے : مَنِ اعْتَکَفَ اِیْمانًا وَّاِحْتِسَابًا غُفِرَلَہ مَاتَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ یعنی : جس شخص نے ایمان کے ساتھ ثواب حاصل کرنے کی نیَّت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے تمام گناہ بخش دئیے جائیں گے۔ (جامع صغیر ، ص516 ، حدیث : 8480)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! رمضانُ المبارک کا چاند نظرآنے سے پہلے ہی اسلامی بھائیوں کی ایک بڑی تعداد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پہنچ جاتی ہے ، جن کا مقصد عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ اجتماعی اعتکاف  کرنا ہوتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! ہر سال کی طرح اس سال (1439ھ / 2018ءمیں) بھی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے  تحت پورے ماہِ رمضان اور آخری عشرے کا سنّت اعتکاف اجتماعی طور پر ہوا۔ عالمی مدنی مرکز میں تو عجب بہار آئی ہوئی تھی ، ہرطرف معتکفین ہی نظر آرہے تھے ، اس رونق میں مزید اضافہ یوں ہوا کہ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے پورا ماہ  نمازِ عصر اور تراویح کے بعد مدنی مذاکرہ فرمایا اور  عقائد و اعمال ، فضائل و مناقِب ، شریعت و طریقت ، تاریخ اور سیرت وغیرہ کے متعلق ہونے والے مختلف سوالات کے  حکمت بھرے جوابات ارشاد  فرمائے۔ ایک محتاط اندازے  کے مطابق رمضان المبارک  کے آخری عشرے میں صرف عالمی مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں مدنی مذاکروں میں روزانہ کم و بیش نو ہزار 9000 اسلامی بھائی شریک ہوتے رہے ، جبکہ دیگر مختلف مقامات اور گھروں میں بذریعہ مدنی چینل شریک ہونے والوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ پورے رمضان المبارک کا اعتکاف رواں سال (1439ھ / 2018ء میں) دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے پورے ماہِ رمضان  کے اجتماعی اعتکاف میں پاکستان میں 73مقامات پر تقریباً  نو ہزار چار سو ستتّر9477 اور  دیگر مختلف ممالک میں 76 مقامات پر تقریباً دو ہزار آٹھ سو سینتیس 2837 عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ بیرونِ ممالک میں ہند ، نیپال ، اٹلی ، یوگینڈا اور بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک شامل ہیں۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں اعتکاف کرنے کے لئے  کم و بیش600اسلامی بھائی رمضان ایکسپریس اور داتا ایکسپریس   کے ذریعے آئے۔  آخری عشرے کا اعتکاف پاکستان میں دعوتِ اسلامی کے تحت بابُ المدینہ کراچی ، زم زم نگر حیدرآباد ، مرکزُالاولیاء (لاہور) ، سردارآباد (فیصل آباد) ، مدینۃُ الاولیا ملتان ، بہاولپور ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، واہ کینٹ ، پشاور ، کوئٹہ ، کشمیر سمیت( کم و بیش) 5175مقامات پر رمضانُ المبارک کے آخری عشرے کا اجتماعی اعتکاف ہوا جس میں تقریباً ایک لاکھ گیارہ ہزار دو سو ننانوے 111299 اسلامی بھائی شریک ہوئے ، جن میں سے  تقریباً آٹھ ہزار پانچ سو نو 8509 اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں اعتکاف کرنے کی سعادت پائی۔ عالمی مدنی مرکز میں عرب شریف ، عرب امارات ، کویت ، یوکے ، عمان ، آسٹریا ، یونان ، فرانس ، ناروے ، جرمنی ، ہانگ کانگ ، سری لنکا ، ملائشیا ، تھائی لینڈ ، ہند ، نیپال ، یوایس اے ، کینیڈا اور موذمبیق وغیرہ سے آنے والے کئی معتکف اسلامی بھائی بھی شامل تھے۔ پاکستان کے علاوہ عمان ، عرب امارات ، امریکہ ، کینڈا ، یوکے ، کینیا ، یوگینڈا ، تنزانیہ ، زامبیا ، انڈونیشیا ، ملائشیا ، ساؤتھ کوریا ، سری لنکا ، اٹلی ، یونان ، جرمنی ، بیلجئم ، ہند ، نیپال ، بنگلہ دیش ، ایرانوغیرہ  میں بھی تقریباً 474 مقامات پر آخری عشرے کا اجتماعی اعتکاف ہوا جس میں 9703 اسلامی بھائی شریک ہوئے۔ اعتکاف کے دوران متعدد اسلامی بھائیوں نے مدنی چینل کو تأثرات دیے  کہ ہمیں یہاں نمازوں کی پابندی نصیب ہوئی ، توبہ کرنےاور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنا ، یہاں ہمیں محبت بھرا مدنی ماحول نصیب ہوا ، بہت سے اسلامی بھائیوں نے نمازیں اور دیگر فرائض ادا کرنے ، داڑھی و عمامہ کی سنّت سجانے ، فرض علوم سیکھنے اورجامعۃ المدینہ میں داخلہ  لینے ، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور اپنے علاقوں میں مدنی کام کرنے  کی نیتوں کا  بھی اظہار کیا۔  

اللہ کرم  ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں                                                                                                                                                              اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو


Share

دعوتِ اسلامی اور اجتماعی اعتکاف ۔ 1439 / اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ(کراچی)میں ہونے والے مدنی کام ٭دارالافتاء اہلِ سنت(دعوتِ اسلامی) کے اسلامی بھائیوں کا19تا22شعبان المعظم چار دن کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔ جس میں مفتیانِ دعوتِ اسلامی سمیت رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطّاری اور دارالافتاء اہلِ سنت کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، تمام شرکا شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں بھی حاضر ہوئے۔ ٭مجلس تاجران کے تحت 11 مئی 2018ء کو سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا، نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جبکہ مجلسِ رابطہ، مجلسِ رابطہ برائے تاجران اور مجلسِ نشر و اشاعت کو مدنی مشورے میں مدنی پھولوں سے نوازا۔ ٭مجلسِ مکتوبات و تعویذات عطّاریہ کے تحت ذمہ داران اور مدنی عملے کا مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران مجلس نے عاشقانِ رسول کی تربیت فرمائی۔ مدنی مرکز سردارآباد (فیصل آباد) میں ہونے والے مدنی کام: تاجران اور شخصیات اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا الحاج عبیدرضاعطّاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازا۔اس موقع پر نگران پاک انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطّاری بھی موجود تھے۔ مساجد و مدرسۃ المدینہ آن لائن کا افتتاح ٭مجلس خدّام المساجد کے تحت گزشتہ دنوں ان مساجد کا افتتاح ہوا: ٭جامع مسجد اُمِّ حسان باغِ ملیر باب المدینہ کراچی ٭جامع مسجد فیضانِ فاطمہ اورنگی ٹاؤن باب المدینہ کراچی٭جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم بدھنی گوٹھ ہاکس بے روڈ باب المدینہ کراچی٭جامع مسجد فیضانِ میلاد صابری چوک اورنگی ٹاؤن باب المدینہ کراچی ٭جامع مسجد فیضانِ امیرِ اہلِ سنّت اورنگی ٹاؤن باب المدینہ کراچی ٭جامع مسجد جیلانی قادری سکھر٭جامع مسجد فیضانِ جمالِ مصطفیٰ ملاح گوٹھ قاسم آ باد حیدر آباد ٭جامع مسجد فیضانِ بغداد قاسم آباد حیدرآباد ٭جامع مسجد گلشنِ مدینہ مصطفیٰ آباد ٭جامع مسجد فیضانِ صدّیق اکبر باگڑیاں پنجاب ٭جامع مسجد فیضانِ آمنہ سبزہ زار ٭جامع مسجد زبیدہ بند روڈ لاہور ٭جامع مسجد فیضانِ مدینہ وجامعۃ المدینہ قادر ایونیو ہالہ ناکہ حیدرآباد۔نیز ٭باغ بان پورہ مرکزالاولیاء لاہور ٭نوشہرہ پنجاب پاکستان اور ٭جبل پور ہند میں ”جامع مسجدفیضانِ امیرِ معاویہ“ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ ٭رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نے اسلام آباد کے مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کا افتتاح کیا اور سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں سینیٹر چوہدری محمد تنویر اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مجلس مزاراتِ اولیاء کے مدنی کام: ٭حضرت مولانا محمد سعید احمد قادری چشتی علیہ رحمۃ اللہ القَوی  (زم زم نگر حیدرآباد)٭پیر سید حیدر شاہ مست قلندر علیہ رحمۃ اللہ الاکبر (پناگ شریف،کوٹلی کشمیر) ٭ حضرت  بابا کملا بادشاہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ(نکیال کشمیر)٭حضرت بابا احمد الدین رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ(چشتیاں، پنجاب) ٭سید خواجہ معصوم شاہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (بہوٹی، واہ کینٹ) ٭حضرت بابا صدر الدین رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (اٹک) کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر مجلس مزاراتِ اَوْلیا کے تحت قراٰن خوانی،اجتماع  ذکر و نعت، 12مدنی قافلوں، 20 مَدَنی حلقوں،25 سے زائد چوک درس اور دیگر مَدَنی کاموں کا سلسلہ رہا۔مختلف شعبہ جات کی مدنی خبریں: ٭ مجلس ڈاکٹر کے تحت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (مرکزالاولیاء لاہور) میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز (Heart Specialist Doctors) نے شرکت کی۔٭مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت اِن مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوا: ٭پنجاب یونیورسٹی مرکزالاولیاء لاہور ٭کامسیٹس یونیورسٹی مرکزالاولیاء لاہور ٭یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مرکزالاولیاء لاہور ٭یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب ٭مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو ٭مہران آرٹس کونسل زم زم نگر حیدرآباد ٭گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج ضیاکوٹ (سیالکوٹ) جبکہ سردارآباد (فیصل آباد)کےبورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں ڈپٹی سیکریٹری کے دفتر میں مدنی حلقہ لگایا گیا۔ ٭مجلس حج و عمرہ کے تحت سرکاری طور پر وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ انتظام قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور، زرعی یونیورسٹی سردار آباد (فیصل آباد)، رحیم یار خان اور اوکاڑہ میں حج تربیتی اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور سرکاری ماسٹر ٹرینرز نے عازمینِ حج کو مناسکِ حج کی تربیت دی۔ ٭مجلسِ رابطہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گلزار طیبہ (سرگودھا )میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ شوریٰ وقار المدینہ عطّاری نے اراکین کابینات اور صوبائی ذمہ داران کو مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ ٭مجلس تقسیم رسائل کے تحت باب المدینہ کراچی، مرکزالالیاء لاہور اور سردارآباد فیصل آباد کی مختلف مارکیٹوں میں شخصیات سے ملاقاتوں اور رسائل بکس رکھوانے کا سلسلہ رہا جبکہ مجلس کے ذمہ داران کی کاوشوں سے گلگت بلتستان، بلوچستان اور پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں قراٰنِ پاک اور مدنی قاعدے تقسیم کئے گئے۔مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں: دعوتِ اسلامی کے 104 شعبہ جات میں سے ایک شعبہ مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں بھی ہےجس کے مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام اسلامی بہنوں کے محارم اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے محارم اجتماعات کا انعقاد کرنا ہے۔ مئی 2018ء میں پورے پاکستان میں 129 محارم اجتماعات ہوئے جن میں تقریباً 2034 اسلامی بھائی شریک ہوئے،665 مدنی انعامات کے رسائل تقسیم کئے گئے جبکہ323 اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی۔


Share

دعوتِ اسلامی اور اجتماعی اعتکاف ۔ 1439 / اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو

اسلامی بہنوں کی مدنی خبریں

مدنی کورسز٭17شعبان المعظم 1439ھ سے باب المدینہ )کراچی(، زم زم نگر )حیدرآباد(، مدینۃ الاولیاء (ملتان) اور دارالحکومت اسلام آباد میں قائم اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت گاہوں میں مدرّسات اسلامی بہنوں کے لئے جبکہ ٭ سردار آباد(فیصل آباد)، گلزارِ طیبہ (سرگودھا) اور گجرات میں عام اسلامی بہنوں کے لئے 12دن کا ”فیضانِ قراٰن کورس“ ہوا ٭یکم رمضان المبارک 1439ھ سے باب المدینہ )کراچی(،  زم زم نگر )حیدرآباد(، مدینۃ الاولیاء (ملتان)، سردارآباد (فیصل آباد)، گلزارِ طیبہ (سرگودھا)، گجرات اور دارالحکومت اسلام آباد میں 19 دن کا ”مدنی تربیتی کورس“ ہوا۔ اِن مدنی کورسز میں کم و بیش 634 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ مدرسۃ المدینہ للبنات کا سنّتوں بھرا اجتماع مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت 10مئی 2018ء کو مدرّسات اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں پردے میں موجود اسلامی بہنوں سے رکنِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔

اسلامی بہنوں کی بیرونِ ملک کی مدنی خبریں

مختلف کورسز ٭یکم رمضان المبارک1439ھ سے یوکے میں کم و بیش 76 ٭عرب شریف  میں 2 ٭ تنزانیہ میں 2 ٭ملائیشیا، کوریا اور جاپان  میں 3  ٭عمان اور کویت میں 7 ٭USA اور کینیڈا  میں 16 ٭ ہند،ایران اور نیپال  میں کم و بیش 203 ٭موزمبیق اور موریشس میں5 ٭اسپین، بیلجئم، اٹلی،  ڈنمارک، آسٹریا، فرانس اور ناروے میں کم و بیش 30 مقامات پر 20 دن کے”فیضانِ تلاوتِ قراٰن“ کورسز ہوئے۔ جن میں کم و بیش 7325 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ٭اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کیلئے مئی 2018ء میں ہند میں ٭ پرتاپ گڑھ (Pratapgarh) راجستھان ٭جموں کشمیر ٭پونچھ (Punch) ٭راجوڑی (Rajori) ٭تاج پورمہاراشٹرا ٭نوازنگر٭آکولہ (Akola) ٭گجرات ٭انجار (Anjar) ٭مرادآباد ٭بھروچ (Bharuch) ٭کانپور (Kanpur) اور یوکے میں٭لندن ٭لیسٹر (Leicester) اور ٭ہائی وے کمب (Highway combe) میں مدنی انعامات تربیتی اجتماعات کی ترکیب رہی جن میں تقریباً432 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ٭دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو سکھانے کیلئے 21 اور 22 اپریل2018ء کو ممبئی ہند میں 26 گھنٹے کا ”مدنی انعامات کورس “ہوا۔تجہیز و تکفین اجتماعات اسلامی بہنوں کو شرعی طریقے کے مطابق میت کے غسل و کفن کا طریقہ سکھانے کے لئے اپریل 2018ء کو ہند میں ٭چھَترپور (chatarpur) ٭جبل پور (Jabalpur) ٭حیدرآباد دکن ٭بابا نگر ٭بانونگر  ٭تاڑبن(tad bun) سمیت کثیر مقامات پر ٭یوکے میں ٭نوٹنگھم(Nottingham) ٭وارنگٹن (Warrington) ٭بلیک برن (black burn) اور کئی مقامات پر نیز ٭بنگلہ دیش، کینیا اور اٹلی میں تجہیز و تکفین کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 1593 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ شعبۂ تعلیم کے مدنی کاموں کی جھلکیاں اپریل 2018ء میں شعبۂ تعلیم کے تحت ٭881 خواتین شخصیات نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔ ٭642 خواتین شخصیات تک مدنی رسائل پہنچائے گئے۔ ٭10خواتین شخصیات کو مدرسۃ المدینہ کے دورے کروائے گئے۔  ملک و بیرونِ ملک اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کا اجمالی جائزہ مئی2018ءمیں پاکستان،ہند، نیپال، یوکے، عرب شریف، کویت، بحرین، قطر، تنزانیہ، کینیا،یوگنڈا، بنگلہ دیش، ساؤتھ افریقہ، ساؤتھ کوریا، سری لنکا، ملائشیا، ہانگ کانگ، چائنہ، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، عمان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، امریکہ، کینیڈا، لیسوتھو، بوٹسوانہ، موزمبیق، ملاوی، سو‏یڈن، جرمنی، اٹلی، ناروے، بیلجیم، فرانس، اسپین، آسٹریا اور ہالینڈ سے موصول ہونے والی کارکردگی کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔ ٭انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 9991 ٭روزانہ گھر درس دینے یا سننے والیوں کی تعداد 78837 ٭روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان یا مدنی مذاکرہ سننے والیوں کی تعداد 89453 ٭مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد 3150 ٭مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد 37379 ٭ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد 9064 ٭ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شُرَکا کی تعداد 331907 ٭ہفتہ وار مدنی دورہ میں شریک اسلامی بہنوں  کی تعداد 26646 ٭ تربیتی حلقوں کی تعداد 966 ٭تربیتی حلقوں میں شُرَکا کی تعداد 23559 ٭وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد 69692ہے۔


Share

دعوتِ اسلامی اور اجتماعی اعتکاف ۔ 1439 / اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو

علمائے کرام سے ملاقاتیں مجلسِ رابطہ بالعلماء والمشائخ کے ذمّہ داران نے گزشتہ دنوں ان علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں: ٭شیخ الحدیث والتفسیر مفتی عبدالعلیم سیالوی صاحب (جامعہ نعیمیہ، مرکز الاولیاء لاہور) ٭مفتی محمد عمران حنفی صاحب (مدرّس جامعہ نعیمیہ، مرکز الاولیاء لاہور) ٭صاحبزادہ پیر سید عنایت الحق شاہ صاحب سلطان پوری (ناظمِ جامعہ محمدیہ غوثیہ راولپنڈی) ٭سیّد ساجد صدّیق شاہ صاحب (سجادہ نشین دربار حضرت پیر سید ملّا قائد شاہ صاحب، ڈیرہ غازی خان) ٭مولانا نذیر احمد عباسی صاحب (مہتمم جامعہ امام نورانی پھگواڑی،مری) ٭ مولانا محمد فیضان جمیل صاحب (ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ فریدی،جام پور) ٭مولانا خلیل احمد سلطانی صاحب (مدرّس دارالعلوم جامعہ فریدی، جام پور) ٭مولانا عبدالغنی قریشی صاحب (مہتمم و مدرس جامعہ قادریہ جمالیہ منورالعلوم، شاہ جمال) ٭ڈاکٹر محمد عمر فاروق نقشبندی صاحب (معروف عالم دین، ڈیرہ غازی خان) عُلَما و شخصیات کی مدنی مراکز آمد ٭شیخ ایمن یعقوب حَفِظَہ اللہ (جامعہ ازہر، مصر) ٭شیخ فوزی خطاب حَفِظَہ اللہ (مدرّس حفظ و عربی لینگویج، یوکے ) ٭شیخ محمود فوزی خطاب حَفِظَہ اللہ (امام و خطیب جامع مسجد انوار العلوم، یوکے) اور دیگر شافعی علمائے کرام کی مدنی مرکز اسٹیچ فورڈ یوکے آمد ہوئی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا عبدالنبی حمیدی صاحب نے ان علمائے کرام سے ملاقات کی اور مدنی حلقے میں مدنی پھول بھی بیان کئے۔ ٭ ناظمِ دربارِ حضرت نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ(دہلی، ہند) ڈاکٹر محمد علی نظامی صاحب نے بھی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹیچ فورڈ یوکے کا دورہ کیا اور تأثرات دیتے ہوئے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو خوب سراہا۔ جبکہ ٭خواجہ مسعود جان نقشبندی صاحب کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سبی بلوچستان اور ٭استاذالجامعۃ الاشرفیہ مولانا مبارک حسین مصباحی صاحب کی جامعۃ المدینہ ٹانڈہ یوپی ہند تشریف آوری ہوئی۔ ٭سیّد قاسم علی شاہ (Motivational Speaker and Professional Trainer) کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) آمد ہوئی جہاں انھوں نے مجلسِ رابطہ کے ذمہ داران سے ملاقات اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔ شخصیات سے ملاقاتیں مجلسِ رابطہ کے اسلامی بھائیوں نے افطار اجتماعات اور دیگر مواقع پر ان شخصیات سے ملاقاتیں کی: ٭ملک ابرارحسین (D.P.Oخوشاب)٭روحیل اصغر(M.N.A) ٭سردار محمد عرفان ڈوگر (M.N.A) ٭وحید عالم خان (M.N.A) ٭مراد راس (M.P.A) ٭عارف خان سندهیلہ (M.P.A) ٭سجاد مَنج)پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب (٭عمران محمود )اے آئی جی آپریشن پنجاب ایس ایس پی( ٭غلام مرتضیٰ )ڈائریکٹر ویلفیئر آل پنجاب پولیس( ٭سعید احمد )ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ وَن پنجاب( ٭جمیل بٹ (پرائیویٹ سیکرٹری ٹو آئی جی پنجاب) ٭زعیم قادری(منسٹر اوقاف اینڈ مذہبی امور) ٭غزالی سلیم بٹ (M.P.A) ٭چوہدری شہباز (M.P.A) ٭ماجد ظہور (M.P.A) ٭سیّد رضا علی گیلانی (منسٹر ہائرایجوکیشن،M.P.A) ٭محمد لیاقت علی (D.S.P ہیڈ کواٹر چنیوٹ( ٭چوہدری خالد محمود مارتھ(بزنس پارٹنر پروجیکٹ دی مال آف سرگودھا) ٭چوہدری عبدالغفور جٹ )چیئرمین میونسپل کمیٹی لالیاں( ٭رانا منور غوث خان(M.P.A) ٭میاں جمیل (سیکرٹری ٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی) ٭سردار اکبر ناصر (چیف سیکورٹی آفیسر پنجاب اسمبلی) ٭ڈاکٹر حماد سرور (ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن) ٭کمال مان (ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ) ٭میر سہیل الرحمٰن بلوچ (کمشنر سبی) ٭ملک محمد عبدالرحمٰن اعوان (ڈی ایس پی نوشہرہ) ٭طارق مسعود یاسین (ایڈیشنل آئی جی) ٭خرم علی شاہ (ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ) ٭محمد اسلم (ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ  C.I.A  زم زم نگر حیدر آباد)۔ ان شخصیات  کو مکتبۃ المدینہ کی چَھپی ہوئی کتاب ”فیضانِ رمضان“ اور”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے شمارے تحفے میں پیش کئے گئے۔


Share

Articles

Comments


Security Code