علمائے کرام، شخصیات، اِسلامی بھائیوں، مدنی منّوں اور اِسلامی بہنوں کے تأثرات

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات(اقتباسات)

      (1) پیرسیّد ساجد صدیق شاہ بخاری صاحب( زیب آستانہ عالیہ حضرت مُلّا قائد شاہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ): ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے چند مقامات کے مطالعے کا شرف ملا۔اسےعلمی،معنیٰ خیز اور دلچسپ معلومات سے بھر پور پایا۔کافی نئی اَبحاث پڑھنے کو ملیں۔اسے پڑھنے کے بعد ہر ماہ پڑھنے کا ارادہ ہے۔میں سمجھتا ہوں عوامِ اہلِ سنّت کو فَعّال و مُتحرک کرنے کیلئے بہترین اِقدام ہے۔ اللہ ربُّ العزّت سے دُعا گو ہوں کہ دعوت ِاسلامی اور بانیِ دعوتِ اسلامی کا سایہ عوامِ اہلِ سنّت اور علمائے اہلِ سنّت پر تا دمِ زیست قائم و دائم رکھے۔اٰمین (2)مولانامحمدعرفان الحق نقشبندی صاحب (مہتمم دارالعلوم حنفیہ رضویہ،سیمنٹ فیکٹری ڈیرہ غازی خان): ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کےمضامین بالاستیعاب پڑھتاہوں،خصوصاًدینی مسائل جس آسان اور تحقیقی انداز میں بیان کئےجاتےہیں پڑھ کر دل مدینہ مدینہ ہوجاتا ہے۔اللہ تعالیٰ امیرِ اہلِ سنّت کاسایہ ہم پر تاقیامت قائم رکھے۔اٰمین (3) مولانامحمد طاہر اکبری گولڑوی صاحب(جامعہ انوارِ مصطفےٰ،چک کبوتری شریف ،ضلع بہاول نگر):ماہنامہ فیضانِ مدینہ“سے ہر ماہ فیوض و برکات حاصل کر رہے ہیں۔ ماشاء اللہ انتہائی نفع بخشش اور عقائد کی پختگی میں بہت معاون ہے۔دُعا ہے کہ مولیٰ کریم عَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی عمر اور علم میں  برکتیں عطافرمائے اور دعوتِ اسلامی کو ہر میدان میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے ۔اٰمین

اسلامی بھائیوں کے تأثرات(اقتباسات)

(4)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“بہت اچّھا لگتا ہے،اس میں بہت خوبصورت موضوعات ہوتے ہیں،پڑھ کر دل کو سکون ملتا ہے اور کثیر علمِ دین حاصل ہوتاہے۔(محمد ساجد عطاری،جامعۃ المدینہ عطار آباد، جیکب آباد، باب الاسلام سندھ) (5) اَلْحَمْدُلِلّٰہِ مجھے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بہت پسند آرہا ہے،اس سے  بہت ساری دینی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ (حافظ شوکت فریدی سعیدی) (6) ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بہت اعلیٰ اور پائے کا رسالہ ہےجو ہمیں دین و دنیا دونوں کی سمجھ دیتا ہے۔ (محمد منصورعطاری،باب المدینہ کراچی)

مَدَنی مُنّو ں اور مُنّیوں کے تأثرات (اقتباسات)

     (7)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“پڑھ کر بہت اچّھا لگا،اس میں علمِ دین کا خزانہ موجود ہے، اس کا سلسلہ ”مدنی مذاکره“ بہترین سلسلہ ہے، میں نے  نیّت کی ہے کہ ہر ہفتےکو مدنی مذاکره دیکھوں گی۔ (سیّدہ منزہ تاشفین،باب المدینہ کراچی) (8)مجھے”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بہت اچھا لگتا ہے۔میں اسےشوق سے پڑھتی ہوں، خاص  طور پر ”روشن مستقبل“ اور مجھے اس سے بہت سے مدنی پھول ملتے ہیں۔ (بنتِ اعظم،بلوچستان) (9) میں نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھا۔ مجھے اس میں ”روشن مستقبل“ اور ”مدنی مُنّوں کی کاو شیں“ بہت  اچّھی لگیں۔(عبداللہ، باب المدینہ کراچی)

اسلامی بہنوں کے تأثرات (اقتباسات)

       (10)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ہر ماہ کا نیا ماہنامہ  گزشتہ ماہ کے ماہنامے سے زیادہ اچّھا لگتا ہے،”دارُالافتاء اہلِسنّت“،”تفسیرِ قراٰن“ اور ”مدنی مذاکرے کے سوال جواب“ کے سلسلے بہت اچّھے لگتے ہیں۔ ہم سب بہن ،بھائی اسے بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔(بنتِ احمد، باب المدینہ کراچی) (11)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھنے سے علم ِ دین حاصل ہوتا ہے اور علمِ دین سیکھنے کا شوق پیدا ہوتا ہے۔(بنتِ بشیر، سیالکوٹ) (12) ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بہت اچّھا ہے۔ اس  سے ہمیں بہت سا علمِ دین حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔  (بنتِ صدیق)


Share

علمائے کرام، شخصیات، اِسلامی بھائیوں، مدنی منّوں اور اِسلامی بہنوں کے تأثرات

داڑھی کَٹوانے والے کےپیچھے نماز کاحکم

سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ جوشخص داڑھی مونڈے یاایک مٹھی سے کم کرےاس کےپیچھے نمازپڑھنے کاکیاحکم ہے؟رہنمائی فرمائیں۔ سائل: قاری ماہنامہ فیضان مدینہ

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

پوری ایک مُشت داڑھی رکھناواجب ہےاورمنڈانایاایک مٹھی سے کم کروانادونوں حرام وگناہ ہیں اورایساکرنے والا فاسقِ مُعلِن ہے اور فاسقِ مُعلِن  کوامام بنانا یا اس کے پیچھے نماز پڑھنامکروہ تحریمی یعنی پڑھناگناہ ہےاوراگرپڑھ لی ہوتواس کااعادہ واجب ہے۔غُنیۃمیں ہے:”لَوْقَدَّمُوْافَاسِقاً یَأثِمُوْنَ بِنَاءً عَلٰی أَنَّ کَرَاھَۃَ تَقْدِیْمِہٖ کَرَاھَۃٌ تحریمٌ“یعنی اگرکسی فاسق کومقدم کیاتووہ گناہگارہوں گےاس بناء پرکہ فاسق کومقدم کرنامکروہ تحریمی ہے۔ (غنیۃالمستملی،ص513)فتاویٰ رضویہ میں ہے:”داڑھی منڈانا اور کُتَروا کر حدِ شرع سے کم کرانا دونوں حرام وفسق ہیں اور اس کا فسق باِلاِعلان ہونا ظاہر کہ ایسوں کے منہ پر جلی قلم سے فاسق لکھا ہوتا ہے اور فاسقِ مُعلِن کی امامت   ممنوع و گناہ ہے “(فتاویٰ رضویہ،ج 6،ص505)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم

حائضہ کے قراٰن سُننے کا شرعی حکم

 سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ کیا حیض (Menses)کی حالت میں عورت قراٰن شریف کی تلاوت سُن سکتی ہے؟ نیز اگر اس نے آیتِ سجدہ سُنی تواس پرسجدہ تلاوت لازم ہوگایا نہیں؟سائل:اسلامی بہن

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

حائضہ  عورت قراٰن مجیدکی تلاوت سن سکتی ہے،ممانعت صرف  قراٰن مجیدپڑھنے یا اس کوبِلاحائل چھونے کی ہے،سُننے کی کہیں ممانعت نہیں ہے۔ نیزحائضہ عورت  نے اگرآیتِ سجدہ سُنی تواس پرسجدہ تلاوت واجب نہیں ہوتا  کیونکہ آیتِ سجدہ پڑھنے یاسُننے والے پرسجدہ اُس وقت واجب ہوتاہےجبکہ وہ وجوبِِ نمازکااہل ہواورحائضہ عورت وجوبِِ نمازکی اہلیت نہیں رکھتی یعنی اُس پرنہ ان ایام میں نمازفرض ہوتی ہے اورنہ ہی بعدمیں قضاء لازم ہوتی ہے۔

فتاویٰ تاتارخانیہ میں ہے: وَکُلُّ مَنْ لَایَجِبُ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَ لَا قَضَاؤُھَاکَالْحَائِضِ وَالنُّفَسَاءِوَالْکَافِرِوَالصَّبِیِّ وَالْمَجْنُوْنِ فَلَاسُجُوْدَ عَلَیْھِمْ وَکَذَالِکَ الْحُکْمُ فِیْ حَقِّ السَّامِعِ،مَنْ کَانَ أَھْلاً لِوُجُوْبِ الصَّلَاۃِ عَلَیْہِ یَلْزَمُہُ السَّجْدَۃُ بِالسِّمَاعِ وَمَنْ لَایَکُوْنُ أَھْلاً لَایَلْزَمُہٗ  یعنی جس شخص پرنہ نماز فرض ہواورنہ اس کی قضاء فرض ہواس پر سجدۂ تلاوت بھی واجب نہیں جیسے حیض ونفاس والی عورت، کافر، نابالغ بچہ،پاگل۔اوریہ ہی حکم سننے والے کے حق میں ہےکہ جو وجوبِِ نماز کااہل ہوگااُس پرآیتِ سجدہ سُننے سے سجدۂ تلاوت واجب ہوگااورجواس کااہل نہیں اُس پرآیتِ سجدہ سننے سے سجدۂ تلاوت بھی واجب نہیں ہوگا۔ (فتاویٰ تاتارخانیہ،ج2،ص466)

بہارِشریعت میں صدرالشریعہ مفتی امجدعلی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القَوی  فرماتے ہیں:حَیض و نِفاس والی عورت کو قرآنِ مجید پڑھنا دیکھ کر، یا زبانی اور اس کا چھونا اگرچہ اس کی جلد یا چولی یا حاشیہ کو ہاتھ یا انگلی کی نوک یا بدن کا کوئی حصہ لگے یہ سب حرام ہیں۔ (بہارِشریعت،ج1،ص379)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

٭…دار الافتا اہل سنت ،عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ ،باب المدینہ کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code