اے دعوتِ اسلامی  تیری دھوم مچی ہے

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مدنی کام٭مجلس شعبۂ تعلیم کےتحت17، 18 مارچ 2018ءکو ایم فِل اور پی ایچ ڈی اسکالرز اور ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا۔جس میں بذریعہ انٹرنیٹ عرب شریف، USA، برازیل،چین اور دیگر ممالک سے بھی کثیر ایم فِل اور  پی ایچ ڈی اسکالرز اور ایم بی بی ایس ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ ٭مجلس تاجران  اور مجلس اِصلاح برائے فنکار کے تحت مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا۔شیخِ طریقت،امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔرقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ،مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولاناحاجی محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی،اراکینِ شوریٰ اور دیگر ذمہ داران نےمدنی پھول عطا فرمائے نیز نگرانِ شوریٰ نے باب المدینہ کراچی کے اراکینِ کابینہ،ڈویژن اور علاقہ نگران  مجالس ذمہ داران اور مجلس المدینۃ العلمیہ کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ بھی فرمایا۔مدنی مرکز سردارآباد ( فیصل آباد)میں ہونے والے مدنی کام ٭مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 16اور 17 مارچ 2018ء کوسنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ملک بھر کے مدرسۃ المدینہ آن لائن کے ناظمین اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔٭چشتی کابینات (سردارآباد فیصل آباد،اوکاڑہ، ساہیوال وغیرہ) کے جامعات المدینہ کے ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا۔نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی ابورجب محمد شاہد عطاری نے مدنی پھول عطا فرمائے۔مجلس خُدّام المساجد مجلس خدّام المساجد کے تحت زَم زَم نگر حیدرآباد میں ٭جامع مسجد فیضانِ جمال ِ مصطفیٰ کا بدستِ رکنِ شوریٰ حاجی محمدفاروق جیلانی عطاری ٭جامع مسجد فیضانِ صدیق اکبر اور ٭جامع مسجد سروری   کا بدستِ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری افتتاح ہوا جبکہ ٭سردارآباد  فیصل آباد میں کینال روڈ آصف اسٹیٹ پر جائے نماز کا افتتاح کیا گیا۔ ٭ڈویژن حویلی لکھا میں مسجد فیضان صدیق اکبر اور ٭مدینۃ الاولیاء ملتان میں جامع مسجد فیضانِ جمالِ مصطفیٰ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔جبکہ مجلس خدّام المساجد ہی کے تحت ٭جڑانوالہ کے عبدالغفور ٹاؤن میں 10 مرلے،العمر ٹاؤن میں 5 مرلے ٭سردارآباد فیصل آباد  کینال روڈ عبداللہ گارڈن میں 15 مرلے ٭ڈیرہ غازی خان بلوچ کالونی میں مسجد یارسول اللہ٭مانگا منڈی بائی پاس نیو اسکیم اور ٭کھرڑیانوالہ نئی سوسائٹی میں مسجد کیلئے پلاٹس کی ترکیب بنی۔ تقسیم اسناد اجتماعات مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت P.I.B  کالونی اور لانڈھی  شیر پاؤ کالونی باب المدینہ کراچی میں تقسیمِ اسناد اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری   نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور مدنی منّوں میں تحائف بھی تقسیم فرمائے۔ مجلس اصلاح برائے قیدیان کے مدنی کام ٭مجلس اصلاح برائے قیدیان کے تحت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَ جَلَّ جیل خانہ جات میں  درسِ قراٰن اوردرس و تدریس کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔گزشتہ ماہ مختلف جیلوں میں 68 درسِ قراٰن میں2023، 211 مَدَنی دَرْس میں 3097  اور مدنی قاعدہ و ناظرہ قراٰنِ پاک کے 129 درجات میں 1836 قیدیوں  نے شرکت کی سعادت پائی۔مجلس مدنی  قافلہ ٭مجلس مدنی  قافلہ کے تحت 16 مارچ 2018ء کو زم زم نگر حیدر آباد اور ٹنڈو آدم (باب الاسلام سندھ) سے 1250اسلامی بھائی ایک ماہ کے مدنی قافلے کے لئے روانہ ہوئے جبکہ٭23 مارچ کو یومِ پاکستان  کے موقع پرملک بھر سے 4309 مدنی قافلوں میں  30165 اسلامی بھائیوں نے 3  دن کے لئے راہِ خدا میں سفر کیا۔ مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت گوجرانوالہ میں عظیمُ الشّان دُعائے صحت اجتماع ہوا، تقریباً ایک ہزار سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ٭باب المدینہ کراچی اور اسلام آباد G-11 کے مدنی مراکز میں تعویذاتِ عطاریہ  کی تربیت دی گئی۔٭90ہزار85لوگوں کو اُن کے مسائل کے حل کے لئے مکتوباتِ عطاریہ و روحانی علاج پیش کئے گئے اور 10890 مکتوباتِ عطاریہ بائی پوسٹ روانہ کئے گئے۔ جبکہ مجلس مدنی بہاریں کے تحت باب المدینہ کراچی، مرکزالاولیاء  لاہور، مدینۃ الاولیاء ملتان اور اسلام آباد میں اراکینِ کابینات و اراکینِ کابینہ کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔دعوتِ اسلامی کی مختلف مجالس کی مدنی خبریں ٭مجلس نشر و اشاعت کے تحت کوٹ عبدالمالک ضلع شیخوپورہ میں صحافی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔  اس اجتماع میں پنجاب کے مختلف شہروں سے صحافیوں نے شرکت کی۔٭مجلس ڈاکٹرز کے تحت مرکز الاولیاء لاہور میں پی ایچ ڈی اور ایم فِل اسکالرز کے درمیان مدنی حلقوں اور باب المدینہ کراچی کی ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات کی شخصیات سے ملاقاتوں  کا سلسلہ ہوا۔٭مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت مرکزالاولیاء لاہور میں میو گورنمنٹ اسپتال سے ملحقہ آنکھوں کے ادارے اور  کالج آف آفتھالمالوجی اینڈالائیڈ ویژن سائنسز(College of Ophthalmology & Allied Vision Sciences) میں سنّتوں بھرا اجتماع اور فاروق آباد کے گورنمنٹ اسپتال میں مدنی حلقہ جبکہ مرکز الاولیاء لاہورمیں اساتذہ اجتماع ہوا جس  میں پرنسپلز، پروفیسرز اور طلبہ نے شرکت کی۔٭مجلس اصلاح برائے کھلاڑیان کے تحت فیضانِ مدینہ  گلزارِ طیبہ سرگودھا  میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں  سابق قومی   کرکٹر نوید لطیف سمیت کرکٹ  اور ہاکی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ٭مجلس تاجران کے تحت ٭مرکز الاولیاء لاہور اور گوجرانوالہ میں مفتی علی اصغر عطاری مدنی نے تاجر اجتماع میں بیان فرمایا جبکہ٭اورنگی ٹاؤن میں الیکٹرانکس شاپ٭پاپوش مارکیٹ٭واٹر پمپ٭اسٹار سٹی موبائل مارکیٹ صدر٭منظور کالونی میں فرنیچر مارکیٹ ٭اسلام آباد اور٭مدینہ بینکیوٹ ہال میں سنتوں بھرے اجتماع،مدنی حلقے اور نیکی کی دعوت کا سلسلہ رہا۔٭مجلس مکتبۃ المدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ زم زم نگر حیدرآباد میں ذمہ داران کا مدنی حلقہ ہوا جس  میں نگرانِ پاک انتظامی کابینہ حاجی ابورجب محمد شاہد عطاری اور  رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری  نے مدنی پھول دیئے۔ ٭مجلس ماہی گیر کے تحت فِشری اور ابراہیم حیدری با ب المدینہ کراچی میں نیکی کی دعوت اور  مدنی کاموں کا سلسلہ رہا۔ ٭مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت لالہ موسیٰ پنجاب میں رکنِ شوریٰ فضیل عطاری نے مدنی حلقے میں شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ ٭مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کے تحت صادق آباد کے علاقے سکھیکی  منڈی  میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی۔٭مجلس اوراقِ مقدّسہ کے تحت مارچ 2018 ء میں مقدّس اوراق کے 150 بورے ٹھنڈے  کئے گئے اورمقدّس اوراق کو بے ادبی سے بچانے کے لئے مختلف مقامات پر 125 باکس لگائے گئے۔٭مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت مارچ 2018ءمیں عطاری ،حسنینی، گیلانی، سہروردی اور برکاتی کابینات میں کُل 48 محارم اجتماعات ہوئے جن  میں تقریباََ 645 محارم اسلامی بھائیوں  نے شرکت کی اور101 اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کیا۔

کوپن کے سوالات کے درست جوابات

”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“شعبان المعظم1439ھ کے سلسلہ ”جواب دیجئے“ میں بذریعہ قرعہ اندازی ان تین اسلامی بھائیوں کا نام نکلا:”حافظ امتیاز عطاری (گلزار طیبہ پنجاب)، یونس عطاری (تاجپور)، اشفاق عطاری(گلزارِ طیبہ سرگودھا) انہیں مدنی چیک روانہ کردیے گئے۔  درست جوابات: (1)حضرت آدم علیہ السَّلام (2) 7سال درست جوابات بھیجنے والوں میں سے 12 منتخب نام:(1)حسان رضا (باب المدینہ کراچی) ،(2) محمد زوار خان (میانوالی) ، (3) بنتِ سرفراز عطاریہ (سردارآبادفیصل آباد)،(4) محمد عامر عطاری (اوکاڑہ)، (5) غوث احمد  (مظفر گڑھ)،(6) بنتِ حسین (خانیوال) ، (7) بنتِ افضل عطاری (سردار آباد فیصل آباد)، (8)احتشام عطاری(ننکانہ)، (9)عبد المالک (بدین، باب الاسلام سندھ) (10)محمد امجد علی عطاری (ضلع منڈی بہاؤالدین)، (11)امِّ رجب عطاریہ(باب المدینہ کراچی)


Share

اے دعوتِ اسلامی  تیری دھوم مچی ہے

عُلَمائے کرام سے ملاقاتیں مبلّغِ دعوتِ اسلامی مفتی ابومحمد علی اصغر عطاری نے اہلِ سنّت کی عظیم درسگاہ جامعہ نظامیہ رضویہ مرکزالاولیاء لاہور میں شیخ الحدیث،حضرتِ علّامہ مولانا عبد الستّار سعیدی صاحب اَطَالَ اللہُ عُمْرَہٗ اور گوجرانوالہ میں مُتَرجِم القُراٰن حضرت علّامہ رضاء المصطفیٰ ظریف القادری صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی۔ جبکہ مجلسِ رابطہ بالعلماء والمشائخ کے ذمّہ داران نے جن  علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں ان میں سے چندنام: ٭مولانا منیر الزمان چشتی(امام و خطیب جامع مسجد چشتیہ راچڈیل یو کے) ٭مفتی ظفر فراشوی صاحب(امام و خطیب جامع مسجد الکریمیہ مانچسٹر، یو کے) ٭مولانا شہنشاہ عالَم مصباحی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد سوئی پٹنہ ، بہار ،ہند) ٭صاحبزادہ مولانا عابد حسین عابد صاحب (خطیب برلن، جرمنی) ٭مولانا فیاض احمد اویسی صاحب (مہتمم مرکزی دارالعلوم جامعہ اویسیہ رضویہ، بہالپور) ٭حضرت مفتی آغا جان ابراہیم نقشبندی مجددی صاحب(کوئٹہ) ٭مفتی عرفان الحق نقشبندی صاحب(مہتمم جامعہ حنفیہ رضویہ، ڈیرہ غازی خان) ٭مولانا محمد امتیاز قادری صاحب (سجادہ نشین و خطیب جامع مسجد کریالہ،جالب ضلع جہلم) ٭مولانا غلام نظام الدین چشتی صاحب (آستانہ عالیہ مہر آباد ،ضلع لودھراں) ٭قاضی قمر الدین چشتی صاحب (آستانہ عالیہ ،پڑی شریف ضلع و تحصیل راولپنڈی) ٭مولانا ڈاکٹر مظہر فرید صاحب (شیخ الحدیث جامعہ فریدیہ، ضلع ساہیوال) ٭مولانا محمد طاہر اکبری صاحب (جامعہ انوار مصطفیٰ،چک کبوتری شریف) ٭مولانا محمد نواز صابر چشتی صاحب(جامع مسجد حنفیہ،راولپنڈی) ٭مولانا حبیب احمد الازہری صاحب(راولپنڈی) ٭مولانا ڈاکٹر منظور الازہری صاحب (ٹیکسلا کینٹ)

عُلَمائے کرام کی مدنی مراکز آمد  پاکستان ٭شہزادۂ غوثُ الاعظم فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز خطیب الحسنی الجیلانی الشامی حَفِظَہُ اللہ نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی  تشریف لاکر امیرِ اہلِ سنّت حضرتِ علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کی اوراپنے سلاسل و اجازات عطافرمائیں نیز جامعۃ المدینہ سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ فرمایا اور عاشقانِ رسول کو اپنے مدنی پھولوں سے  نوازا۔٭سجاد ہ نشین دربارِ عالیہ مجددیہ چورا شریف پیر شبیر علی شاہ گیلانی کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آبادG -11 اور ٭حضرت مولانامحمد غلام مرتضی ساقی صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی (مہتمم جامعہ اجمیریہ مجددیہ)کی دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں تشریف آوری ہوئی۔ بنگلادیش ودیگرممالک ٭ڈاکٹر شیخ احمد تمیم حَفِظَہ ُ اللہ (گرینڈ مفتی اسلامک یونیورسٹی یوکرین) ٭شیخ رفاعی العینی حَفِظَہ ُ اللہ (بغداد عراق) ٭شیخ محمد عبدالقادرالازہری حَفِظَہ ُ اللہ (ملائیشیا) ٭شیخ حامدی کانجو حَفِظَہ ُ اللہ(شام) ٭شیخ عمر الفخانی حَفِظَہ ُ اللہ(بیروت ،لبنان) کی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ڈھاکہ ٭حضرت مولانا شیخ حبیب الرحمٰن یمنی حَفِظَہ ُ اللہ کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ دار الاسلام تنزانیہ ،افریقہ ٭مولانا رسول بخش سعیدی صاحب  کی مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹیچ فورڈ برمنگھم ٭مولانا پیرسید نعمان کلیمی صاحب(بہار، ہند) کی مدرسۃ المدینہ فیضان عطار آرہ بہار، ہند میں تشریف آوری ہوئی۔

شخصیات سے عیادت  رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے باب المدینہ کراچی میں معروف سماجی شخصیت  حاجی حنیف طیّب اور مشہور نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل سے ان کے گھر جاکر عیادت اور دعائے صحت فرمائی۔

شخصیات سے ملاقاتیں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ،مجلس نشرو اشاعت  اور دیگراسلامی بھائیوں  نے گزشتہ ماہ ان   شخصیات سے ملاقات کی:  ٭ ڈاکٹر عبدالقدیر خان (پاکستانی سائنسدان، اسلام آباد)  ٭عابد شیر علی (M.N.A وفاقی وزیرفیصل آباد) ٭محمد رزاق ملک(سٹی میئر،سردارآبادفیصل آباد) ٭قیصر جاوید (اسپیشل مجسٹریٹ میونسپل کارپوریشن) ٭میاں عرفان منان (چیئرمین واسا) ٭قمر ضیاء (S.S.P انویسٹی گیشن) ٭رانا عباس (ڈائریکٹرسول ڈیفنس) ٭راناتاثیر (سینئرسپریٹنڈنٹ) ٭خادم حسین جیلانی (ایڈیشنل کمشنر) ٭عبداللہ نثار چیمہ (ڈائریکٹر آرٹیکلچر PHA) ٭سید عمران شاہ (M.N.A ساہیوال) ٭شہباز خان(بىورو چىف سماءنیوز، صدر پرىس کلب شىخوپورہ) ٭اىم اے فرىد(نىو ٹى وى صدر فىروز والا) ٭صوفى امانت على(روزنامہ پاکستان صدر شاہىن پرىس کلب وار برٹن) ٭چودھرى رمضان (اىکسپرىس بىورو چىف) ٭آصف حسىن بھٹى (روزنامہ لىڈر بىورو چىف) ٭امان اللہ کھوکھر (روزنامہ صحافت چىئرمىن فىروز والا پرىس کلب)٭فقىر افتخار (جنرل سىکرىٹرى پنجاب پرىس کلب) ٭باؤ بشىر احمد (نوائے وقت صدر پرىس کلب کوٹ عبدالملک) ٭جناب سلمان غنی (D.Cفیصل آباد) ٭اطہر اسماعیل (C.P.O سردارآبادفیصل آباد) ٭قیصر  جاوید(اسپیشل مجسٹریٹ سردارآباد فیصل آباد) ٭رانا اظہر انجینئر (ایکسین فیصل آباد) ٭میاں طاہر جمیل (M.P.A سردارآبادفیصل آباد ) ٭محمد امجد واڈیچ(سابقہM.N.A گوجرہ) ٭مجیب الرحمن (جرنلسٹ اسلام آباد) ٭عبدالقدیراعوان (M.P.A گوجرہ)٭عبدالرحمٰن کانجو(M.N.A وفاقی وزیراسلام آباد)

شخصیات کا مدنی قافلے میں سفر   دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے باب المدینہ کراچی کے علاقے میلاد روڈ (جمشید روڈ) پر واقع جامع مسجد فیضانِ سنّت میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں کی تربیَت کےلئے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔اس مدنی قافلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ مرشدسے کثیر  اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول نے نماز کے احکام، نیکی کی دعوت اوراسلامی تعلیمات کی روشنی میں زندگی گزارنے کے اصول سیکھے نیز مدنی دورہ کے ذریعے اہلیانِ علاقہ کو نیکی کی دعوت بھی پیش کی گئی۔رکنِ شوریٰ نے سنّتوں بھرابیان بھی فرمایا۔ بیان کے اختِتام پروہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اپنے سروں پر عمامے شریف کا تاج سجایا اورسنّت کے مطابق داڑھی شریف رکھنے کی نیّتیں بھی کیں۔  اس مدنی قافلے میں وقتاً فوقتاً مختلف شخصیات کی آمد کا سلسلہ بھی رہا جن میں فہیم صدیقی  (بیورو چیف جیو نیوز)، عارف حسین ہاشمی( سینئر رپورٹر روزنامہ عوام اور ممبر گورننگ باڈی کراچی پریس کلب)، فرید فاروقی (سینئر رپورٹرٹی وی K-21)، زین علی (سینئر رپورٹر ٹی وی اب تک نیوز)، عارف جئے جا (فوٹو جرنلسٹس و ممبر کراچی پریس کلب)،محمد رفیق قادری (چیئرمین میڈمارک ایڈوورٹائزنگ)،محمد صابر ہزاروی( سٹی ایڈیٹر روزنامہ مقدمہ)، ،فاروق تبسم (بیوروچیف آواز ٹی وی حیدر آباد)،محمد صادق شیخ (ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ق سندھ) اور علی اکبر گجر (سیاسی رہنما) بھی اس مدنی قافلے میں شریک ہوئے۔


Share

اے دعوتِ اسلامی  تیری دھوم مچی ہے

قبولِ اسلام کی مدنی بہار23مارچ 2018ءکو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوفن ( Offenجرمنی) میں ایک  غیرمسلم نے  اسلام قبول کیا جس کا اسلامی نام عبدالعزیز رکھا گیا۔جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کا بیرونِ ممالک سفر٭13مارچ تا 24 مارچ2018ء کو جانشین امیرِاہلِ سنّت مولانا ابواُسید عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی موزمبیق کے شہر ماپوتو اور بیرا آمد ہوئی جہاں آپ نے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع اور اجتماعِ ذکر ونعت بسلسلہ عرسِ خواجہ غریب نوازکے موقع پر سنّتوں بھرابیان فرمایانیز مختلف شخصیات و تاجران کے مدنی حلقوں اور مختلف مدنی کاموں میں شرکت فرمائی اور عاشقان رسول کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ ٭27،26،25 مارچ 2018ء کو زمبابوے کا سفر فرمایا جہاں ہرارے(Harare) میں مختلف مقامات پرمدنی حلقوں  اورشخصیات  سے ملاقات  کا جدول رہا۔٭28 مارچ 2018ء کو ساؤتھ افریقہ تشریف آوری ہوئی جہاں لؤڈیم (Laudium) کے فیضان مدینہ میں سنّتوں بھرابیان فرمایا۔٭30مارچ 2018ء کو فیضانِ مدینہ میفیئر جوہانسبرگ (Mayfair Johannesburg)میں نمازِ جمعہ سے قبل سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ نگرانِ شوریٰ کا خلیجی ممالک کا سفر  نگرانِ شوریٰ مولاناحاجی عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے 7تا12 مارچ 2018ءخلیجی ممالک کا سفر  فرمایا جہاں عمان اور دیگر خلیجی ممالک میں شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقوں، سنّتوں بھرے اجتماعات اور مختلف مدنی کاموں کا سلسلہ رہا۔  سنّتوں بھرے اجتماعات و مدنی حلقے ٭23،24، 25 مارچ 2018ء کو برمنگھم(U.K) اور30،31مارچ،1اپریل 2018ء آسٹریلیا کے شہر سڈنی (Sidney) میں دعوتِ اسلامی کے تحت 3دن کے سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا، اراکینِ شوریٰ نے (بذریعہ انٹرنیٹ) و دیگر مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے مختلف موضوعات پر مدنی پھول پیش کئے۔ ٭مارچ 2018ء میں اسپین کے شہربارسلونا٭یونان اور ٭شاذلی کابینات(U.K)  میں مدنی حلقہ ہوا جس میں پاکستانی سفیر خالد عثمان (یونان) سمیت دیگر شخصیات و اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ عاشقانِ رسول کا مدنی قافلوں میں سفر مجلس بیرونِ ملک کے تحت  جنوری تا مارچ 2018ء میں 39مبلّغینِ دعوتِ اسلامی نے ان ممالک میں سنّتوں کی خدمت کے لئے سفر کیا: ٭عرب شریف ٭ساؤتھ افریقہ ٭ساؤتھ کوریا ٭عمان ٭تھائی لینڈ  ٭تنزانیہ ٭کینیا٭سوزی لینڈ ٭زیمبیا  ٭یوگینڈا ٭ملاوی ٭نیپال ٭جرمنی ٭ملائیشیا ٭سوڈان ٭اردن۔مجلس نیو مسلم کورسز 5مارچ 2018ء سے جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ میں 92دن کا فیضانِ اسلام کورس جاری ہے جس میں کئی نیومسلم اسلامی بھائیوں نے داخلہ لیا۔ مجلس مدنی انعامات کے مدنی کام٭مجلس مدنی انعامات کے تحت مارچ 2018ء میں 534مقامات پریومِ قفل مدینہ اجتماعات ہوئے۔ شُرکا کی تعداد کم وبیش 12266 رہی نیز  یوکے، تنزانیہ، ہند اوریونان میں سنّتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 522اسلامی بھائی شریک ہوئے۔ جبکہ رجب المرجب 1439ھ میں 16مقامات پرسحری اجتماعات کا سلسلہ ہواجن میں تقریباً 871 اسلامی بھائیوں نے  شرکت کی۔

دُکھیاری اُمّت کی خدمت کیجئے!

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مجلسِ تعویذات و مکتوباتِ عطّاریہ کو صَوتی پیغام (Voice Message) کے ذریعے ماہِ رَمَضان المبارک میں عبادت کے ساتھ ساتھ دُکھیاری امّت کی خوب خدمت کرنے اور تعویذاتِ عطّاریہ کے بَستوں(Stalls)پر آنے والے اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی عَطِیّات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

 


Share

اے دعوتِ اسلامی  تیری دھوم مچی ہے

اسلامی بہنوں کی مدنی خبریں

مدنی کورسز عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز (للبنات) کے تحت ٭29جمادَی الاُخریٰ تا 11رجب المرجب 1439ھ کو باب المدینہ کراچی، زم زم نگر حیدرآباد، اسلام آباد، سردارآباد فیصل آباد، گلزارِ طیبہ سرگودھا، مدینۃ الاولیاء ملتان اور گجرات میں قائم اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت گاہوں میں ”12 دن کا اسلامی زندگی کورس“ اور ٭17رجب المرجب 1439ھ   کو ان تربیت گاہوں میں ”12دن کا مدنی کام کورس“ ہوا۔ ٭17رجب المرجب 1439ھ کو مدنی تربیت گاہ باب المدینہ کراچی میں ”12 دن کا خصوصی اسلامی بہن کورس“ ہوا، ان مدنی کورسز میں تقریباً 451اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔متفرق مدنی خبریں (اسلامی بہنوں کی) مجلسِ رابطہ کے تحت راولپنڈی میں خواتین کے ایک بوتیک (دُکان) اور زم زم نگر حیدرآباد میں مقامی سوشل ورکرز خواتین کے درمیان مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا۔ جن میں شُرکا کو نماز کا عملی طریقہ اور دیگر سنتیں و آداب سکھائے گئے۔ ان مدنی حلقوں میں اسکول ٹیچرز اور دیگر اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

اسلامی بہنوں  کی بیرون ملک (Overseas)کی مدنی خبریں

قبولِ اسلام ترکی کے شہر استنبول میں 22 مارچ 2018ء کو ایک ذمہ دار اسلامی بہن کی انفرادی کوشش کی برکت سے ایک خاتون نے اسلام قبول کیا۔ ان کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا۔ مجلس تجہیز و تکفین کی مدنی خبریں اسلامی بہنوں کو شرعی طریقے کے مطابق میت کے غسل و کفن وغیرہ کا طریقہ سکھانے کیلئے مارچ 2018ء میں ہند کے مختلف مقامات پر مجلس تجہیز و تکفین کے تحت اجتماعات منعقد ہوئے:٭باسنی (Basni) راجستھان، ہمت نگر گجرات، کلول (Kalol)، ویراوال (Veraval)،  کوٹہ (Kota)، گوپی گنج (Gopiganj)، کانپور (Kanpur)، میشری گنج، کشن باغ (Kishan bagh)، ریاست نگر، فتح دروازہ (Fateh darwaza)، جدچرلا (Jadcherla)، ارولی (Aravalli)، تے لنکا، ریاست حیدرآباد، محبوب نگر، موڈاسا (Modasa)، پونہ (Puna)، ممبئی (Mumbai)، میراروڈ (Mira Road)۔ جبکہ مجلس تجہیز و تکفین کے تحت ہند کے علاوہ برسل (Brussel) یورپ، بیلجئم (Belgium)، پیرفٹ (Pierrefitte)، ڈیلاس (Dallas)، ہوسٹن (Houston) امریکہ، چٹاگانگ بنگلہ دیش، کولمبو سری لنکا، کینیا، ساؤتھ افریقہ، آسٹریلیا، یوکے میں مانچسٹر (Manchester) اور ایکرنگٹن (Accrington) کے مدنی مراکز، بلیک برن (Blackburn)، برنلی (Burnley)، ٹیوڈیل (Tividale)، ہیلیفیکس (Halifax)، پیٹر برگ (Peter burgh)، سٹاکٹن آن ٹیز (Stockton-on-Tees)، کاسل (Castle)، کووینٹری (Coventry)، برمنگھم (Birmingham)، ناٹنگھم (Nottingham)،  ڈربی (Derby)، کوبریج (Cobridge) میں اجتماعات منعقد ہوئے ان اجتماعات میں 1500سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی کورسز ٭ہند کے 4مختلف مقامات پر 12دن کا ”آئیے مدنی کام سیکھیں“ کورس ٭ہند اور نیپال میں مختلف مقامات پر 92 دن کا ”اردو درجہ کورس“ ٭ہند، نیپال اور نیوزی لینڈ میں ”12 دن کا مدرسہ تربیتی کورس“ ٭عمان میں ایک، ملائشیا میں 2اور اٹلی میں چار مقامات پر ”فیضانِ انوارِ قراٰن کورس“ ٭ناروے اور فرانس میں 2مختلف مقامات پر ”فیضانِ غوثِ اعظم“ کورس ٭اٹلی میں 3مختلف مقامات پر ”فیضانِ زکوٰۃ کورس“ ٭اٹلی میں ہی 2مختلف مقامات پر ”فیضانِ صحابیات کورس“ ٭آسٹریا، اٹلی، فرانس اور ناروے میں 6مختلف مقامات پر ”اپنی نماز درست کیجئے کورس“ ٭اٹلی اور فرانس میں 2مختلف مقامات پر ”فیضانِ عمرہ کورس“ اور ٭عرب شریف (حجازی کابینات) اور سڈنی آسٹریلیا میں ”تربیتِ اولاد کورس“ ہوا۔ ٭دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ضروری شرعی احکام اور مدنی کام سکھانے کے لئے 4،3،2 مارچ 2018ء کو ہند کے شہر فتح پور (یوپی ہند) میں اور 25،24،23 مارچ 2018ء کو حیدرآباد دکن ہند میں ”3دن کا مدنی  کام کورس“ کا سلسلہ ہوا۔ جبکہ عمان کے شہر صحاد میں ”26 گھنٹے کا مدنی انعامات کورس“ ہوا۔ جس کی برکت سے ایک اسلامی بہن نے مدنی برقع پہن لیا اور دیگر اسلامی بہنوں نے بھی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ ان مدنی کورسز میں تقریباً 549 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


Share

اے دعوتِ اسلامی  تیری دھوم مچی ہے

کیا آپ جاننا چاہیں گے ؟

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی تقریباً دنیا بھر میں104سے زائد شعبہ جات میں دینِ اسلام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے۔ اس مدنی تحریک کو آپ جو مدنی عطیات(چندہ )پیش کرتے ہیں ان کو شرعی و تنظیمی رہنمائی سے خرچ کیاجاتا ہے۔دعوتِ اسلامی کے شعبوں میں سے چند شعبہ جات کا مختصر تعارف ملاحظہ کیجئے: جامعۃُ المَدِینہ(عالمِ دین و عالمہ بنانے والا شعبہ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تحت نیکی کی دعوت  اورعلمِ دین کی اشاعت کے لئے جامعاتُ المدینہ قائم ہیں جن میں طلبۂ کرام کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ قیام و طعام  اور ضروری سہولیات(مثلاً کمپیوٹر لیب،مطالعے کے لیے مناسب جگہ و کتابیں،طِبّی علاج کے لیے ادویات وغیرہ)بھی بِلا مُعاوَضہ فراہم کی جاتی ہیں۔اس نظام کوچلانے کیلئے صرف پاکستان میں قائم جامعاتُ المدینہ کی تعمیرات کے علاوہ سالانہ اَخراجات کروڑوں میں ہیں جو آپ ہی کے دئیے ہوئے مَدَنی عطیات (چندے)سے پورے کئے جاتے ہیں۔ جامعاتُ المدینہ اوران میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات کی تعداد  ملاحظہ کیجئے:تعدادجامعات  المدینہ(ملک و بیرونِ ملک):546 (پانچ سو چھیالیس)/طلبۂ کرام و طالبات کی تعداد:تقریباً 40109 (چالیس ہزارایک سونو)/ اساتذہ وغیرہ کل مدنی عملہ (اسٹاف):تقریباً 4124 (چارہزارایک سوچوبیس)/فارغ التحصیل طلبہ وطالبات:6871(چھ ہزارآٹھ سواکہتر) مدرسۃُ المَدِینہ(تعلیم قراٰن عام کرنے والا شعبہ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ امیرِ اَہل سنّت، حضرت علامہ محمدالیاس عطّارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیضانِ نظر سے ملک و بیرونِ ملک دعوتِ اسلامی کے تحت ہزاروں مدارس ُالمدینہ قائم ہیں جن میں مدنی منّے اور مدنی منّیاں قراٰنِ پاک کی مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔صرف پاکستان میں قائم مدارسُ المدینہ کی تعمیرات کے علاوہ سالانہ اَخراجات کروڑہاکروڑہیں۔ مدارسُ المدینہ اوران میں زیرِ تعلیم مدنی منّے اور مدنی منّیوں کی تعداد ملاحظہ کیجئے: تعداد مدارس المدینہ(ملک و بیرون ِملک):2761(دوہزارسات سواِکسٹھ)/تعدادمدنی مُنّے اورمدنی منّیاں (ملک و بیرونِ ملک):تقریباً128413(ایک لاکھ اٹھائیس ہزارچارسوتیرہ) /اساتذہ وغیرہ کل مدنی عملہ(اسٹاف):تقریباً7198(سات ہزارایک سو اٹھانوے)/ حفظ القراٰن مکمل کرنے والے مدنی منّوں اور مدنی منّیوں کی تعداد: تقریباً74329(چوہتّرہزارتین سوانتیس ) / ناظرہ قراٰن کی تکمیل کرنے والے     مدنی منّوں اور مدنی منّیوں کی تعداد:تقریباً215822(دولاکھ پندرہ ہزارآٹھ سو بائیس) خُدّامُ المَساجِد(مسجدیں بنانے والا شعبہ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی،مسجد بھروتحریک کے ساتھ ساتھ ’’مسجد بناو تحریک‘‘بھی ہے۔ملک وبیرونِ ملک اس وقت کم و بیش 589مساجدزیرِ تعمیر ہیں سینکڑوں مساجد،مدنی مراکز (فیضانِ مدینہ)بن چکے ہیں۔ مدنی مراکز  فیضانِ مدینہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مساجد کی تعمیرات کے ساتھ ساتھ مدنی مراکز ’’فیضانِ مدینہ‘‘بنائے جاتے ہیں،ملک و بیرونِ ملک تقریباً 407فیضانِ مدینہ قائم ہیں۔  مدرسۃُ المَدِینہ بالغان(بالغ اسلامی بھائیوں میں تعلیمِ قراٰن عام کرنے والا شعبہ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذریعے بالغ(بڑی عمرکے)اسلامی بھائیوں کو مختلف مقامات(مثلاًمساجد،دفاتر، مارکیٹ، دُکان وغیرہ)اورمختلف اوقات میں فی سبیل اللّٰہ ناظرہ تعلیمِ قراٰن کے ساتھ ساتھ نمازکے بُنیادی مسائل بتائے جاتے ہیں، سُنّتیں اور آداب سکھائے جاتے ہیں۔ ملک و بیرونِ ملک مدرسۃ المدینہ بالغان کی تعداد تقریباً 13853(تیرہ ہزارآٹھ سو ترپّن) اور پڑھنے والوں کی تعداد تقریباً 89043(نواسی ہزار تینتالیس) ہے۔ مدرسۃُ المَدِینہ بالغات(بالغہ اسلامی بہنوں میں تعلیمِ قراٰن عام کرنے  والا شعبہ)   جس طرح بڑی عمرکے اسلامی بھائیوں میں تعلیمِ قراٰن عام کرنے کا سلسلہ جاری ہے،اِسی طرح بڑی عمرکی اسلامی بہنوں میں بھی قراٰنِ پاک کی تعلیم کو عام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد تقریباً63  ہزار سے زائد ہے۔  ہفتہ وارسُنّتوں بھرااِجتماع(اسلامی بھائی اوراِسلامی بہنیں ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہزاروں مقاما ت پراِسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اِجتماعات ہوتے ہیں، جن میں ہرہفتے لاکھوں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں شرکت کرکے علمِ دِین حاصل کرتے ہیں، صرف پاکستان میں اسلامی بھائیوں کے529جبکہ اسلامی بہنوں کے6501ہفتہ وار اِجتماعات ہورہے ہیں۔ فرمانِ مُصطفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم: بے شک مسلمان کا صَدقہ عمر بڑھاتا اور بُری موت کو روکتا ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ  اس کی برکت سے صَدقہ دینے والے سے تَکَبُّر وتَفَاخُر (بڑائی اور فخر کرنے کی بُری عادت)دُور کردیتا ہے۔ (معجم کبیر،ج17ص22،حدیث:31)  ملک وبیرونِ ملک دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے مدارسُ المدینہ،جامعاتُ المدینہ اوردیگرشعبہ جات کے جُملہ اَخراجات کے لیے اپنے مدنی عطیات (چندے)سے تعاوُن فرمائیے اور ثواب ِ جاریہ کے حق دار بن جائیے۔

برائے صدقاتِ نافلہ (NAFILA DONATION) BANK NAME: MCB BANK LIMITED       BRANCH CODE: 0063

TITLE OF ACCOUNT: DAWAT-E-ISLAMI NAFILA                   ACCOUNT NO: 0779860911001762

برائے زکوٰۃ و فطرہ (ZAKAT & FITRA)BANK NAME: MCB BANK LIMITED                           BRANCH CODE: 0063

TITLE OF ACCOUNT: DAWAT-E-ISLAMI WAJIBA                    ACCOUNT NO: 0779860911001761


Share

Articles

Videos

Comments


Security Code