آٹھ مساجد، جامعۃ المدینہ  اورمدرسۃ المدینہ کا افتتاح و سنگِ بنیاد

دعوت اسلامی کی مدنی خبریں

ماہنامہ صفر المظفر1442ھ

آٹھ مساجد ، جامعۃ المدینہ  اورمدرسۃ المدینہ کا افتتاح و سنگِ بنیاد

ركنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی  عطاری کی  خصوصی شرکتدعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لاڑکانہ زون میں بدستِ رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری 8 مقامات پر مساجد ، جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ  کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رکنِ شوریٰ نے 16 جولائی کو بعدِ مغرب خیرپور ناتھن شاہ میں فیضانِ رضا مسجد کا افتتاح کیا اور جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ للبنات کا سنگِ بنیاد رکھا۔ لاڑکانہ زون میں ایک مقام پر مدرسۃ المدینہ للبنین کا سنگِ بنیاد رکھا * 17 جولائی کی صبح کولاچی اسٹاپ میہڑ میں فیضانِ مشکل کشا مسجداور بچیوں کیلئے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ للبنات کا سنگِ بنیاد رکھا *  نصیر آباد میں جامع مسجد غوثیہ کا افتتاح کیا* شام 5بجے سجاول جونیجو میں فیضانِ مدینہ و مدرسۃ المدینہ کا سنگِ بنیاد رکھا اور *  شام 7 بجے لاڑکانہ میں جامع مسجد فیضانِ عبیدِ رضا کا سنگِ بنیاد رکھا۔ ان مواقع پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور مقامی عاشقانِ رسول بھی موجود تھے ، رکنِ شوریٰ نے ان عاشقانِ رسول کو مدنی پھول دیتے ہوئے مساجد و مدارس جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کی تعمیرات میں حصہ ملانے اور انہیں آباد کرنے کا ذہن دیا۔

شجاع آبادمیں  45  سال  سے قائم سنیما گھر مسجد میں تبدیل

تعمیراتی کام جاری ، عارضی طور پر نمازوں کاآغاز کردیا گیا

پنجاب کے شہرشجاع آباد(ضلع ملتان)میں ذمہ داران نے  45 سال سے ایک سو گیارہ(111) مرلے پر قائم سنیما گھر کو خرید کر مسجد کے لئے وقف کردیا ، مسجد کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے البتہ عارضی طور پر نمازوں کاآغاز بھی کردیا گیا ہے۔ رکنِ شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری نے اس مسجد کا دورہ کیا اور متعلقہ ذمہ داران کو مسجد کا تعمیراتی منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ رکنِ شوریٰ نے شجاع آباد کی شخصیات حاجی اکرام دین عطاری ، حاجی محمد طاہر عطاری ، محمد اشرف ڈوگر عطاری ، محمد عدنان عطاری ، نگرانِ ملتان زون اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات بھی کی۔ رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ اس جگہ پر دعوتِ اسلامی کامدنی مرکز فیضانِ مدینہ ، جامعۃ المدینہ ، مدرسۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کے تنظیمی دفاتر(Offices) کی تعمیرات کی جائیں گی۔

مختلف بلڈ بینکوں کے عہدیداران کی عالمی مدنی مرکز آمد

تاریخی خدمات پر  Appreciation letters اور Shields دیں

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام چند ماہ سے پاکستان بھر میں تھیلیسیمیا (Thalassemia)اور دیگر مریضوں  کے لئے وقتاً فوقتاً بلڈ کیمپس لگائے جارہے ہیں اورتھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے کام کرنے والے فلاحی اداروں کو فی سبیل اللہ  بلڈ کی فراہمی کی جارہی ہے۔ اس فلاحی کام کو سراہتے ہوئے 25 جولائی 2020ء کو تھیلیسیمیا اور بلڈ بینکس کا کام کرنے والے نامور اداروں کے سربراہان و عہدیداران کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد ہوئی۔ اس موقع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران ِشوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکن ِشوریٰ حاجی مولانا محمد عبد الحبیب عطاری نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کی اس عظیم و تاریخی کاوش پر Presentation   پیش کی۔ اداروں کی جانب سے دعوتِ اسلامی کی اس عظیم و تاریخی کاوش کو نہ صرف سراہا گیا بلکہ Appreciation letters اور Shields بھی دی گئیں۔ اس موقع پر مختلف نیوز چینل کے نمائندگان اور کیمرہ مین بھی موجود تھے۔


Share

Articles

Comments


Security Code