دل کی نرمی

بزرگانِ دین کے مبارک فرامین

ماہنامہ صفر المظفر1442ھ

باتوں سے خوشبو آئے

دل کی نرمی

لوگوں میں سب سے زیادہ نرم دل وہ شخص ہوتا ہے جس کے گناہ سب سے کم ہوں۔

(ارشادِ حضرت سیّدُنا مَکْحُول دِمَشقی رحمۃ اللہ علیہ )

(الزھدللامام احمد بن حنبل ، ص382 ، رقم : 2283)

بھلائی اور بُرائی کی چابیاں

اللہ پاک نے تمام بُرائیوں کو ایک گھر میں رکھ کر دنیا کی مَحبت کو اس گھر کی کُنجی بنا دیا جبکہ تمام بھلائیوں کو ایک گھر میں رکھ کر دنیا سے بے رغبتی کو اس گھر کی چابی بنا دیا۔   (ارشادِ حضرت سیّدُنا فُضیل بن عِیاض  رحمۃ اللہ علیہ )

(رسالہ قشیریہ ، ص155)

باادب بانصیب

جو شاگرد یا مُرید ، اُستاد یا پیر و مُرشد کا زیادہ بااَدب اور خدمت کرنے والا  ہو وہ اس کے علم کا زیادہ وارِث ہوگا۔                                           (ارشادِ علامہ نجمُ الدّین غَزِّی  رحمۃ اللہ علیہ )(حسن التنبہ ، 1 / 384)

احمد رضا کا تازہ گلستاں ہے آج بھی

قراٰنِ کریم کی30پاروں میں تقسیم

 (قراٰنِ کریم کی30)پاروں پرتقسیم امیرُالمومنین عثمانِ غنی  رضی اﷲ تعالٰی عنہ  نے نہ کی ، نہ کسی صحابی نہ کسی تابعی نے۔ معلوم نہیں اس کی ابتدا کس نے کی ، یہ بہت حادِث (یعنی بعد میں ہونے والا کام) ہے۔ ظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جس شخص نے اس کی ابتداء کی اس نے اپنے پاس کے مُصحَف (یعنی قراٰن) شریف کو تیس حصّوں پرکہ باعتبار عددِ اَوراق مُساوی (یعنی صفحات کی تعداد کے اعتبار سے برابر) تھے تقسیم کرلیا اور یہ تقسیم ان ان مواقع (یعنی پاروں کی موجودہ تقسیم) پر آکے واقع ہوئی ، اور یہی ان بِلاد (یعنی شہروںCities)  میں رائج ہوگئی۔

 (فتاویٰ رضویہ ، 26 / 492)

اسلامی مُساوات(Equality)

خواہ فُقرا ہوں خواہ دنیادار ، احکامِ شرع سب پر یکساں (یعنی برابر Equal) ہیں۔      (فتاویٰ رضویہ ، 22 / 605)

اللہ پاک جسے چاہے فضیلت دے

جسے خدا نے افضل کیا وہی افضل ہے اگرچہ ہمارا ذاتی علاقہ اس سے کچھ نہ ہو اور جسے مَفْضُول کیا وہی مفضول ہے اگرچہ ہمارے سب علاقے (یعنی تعلقات) اس سے ہوں۔ (فتاویٰ رضویہ ، 28 / 369)

عطّار کا چمن

عظیمُ الشّان عبادت

بے شک نماز نہایت عظیمُ الشّان عبادت ہے ، اس کی برکت سے صرف و صرف بدنصیب لوگ ہی محروم رہ سکتے ہیں۔                                             (فیضانِ نماز ، ص71)

عمل میں اضافے کا ایک سبب

عُرس کے موقع پر صاحبِ عُرس کی سیرت سننے کی برکت سے عملِ خیر میں اضافہ اور عبادت میں ذوق و شوق بڑھتا ہے۔                                     (مدنی مذاکرہ ، 3ربیع الآخر1438ھ)

گھر میں مدنی چینل چلانے کے فوائد

گھر میں (خدانخواستہ) گناہوں بھرے چینل چلائیں گے تو بچّے بھی گانے گنگنائیں گے اور فلمی ڈائیلاگ بولیں گے اور مدنی چینل چلائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ اس کی برکت سے بچّوں کے ایمان کی حفاظت ، کِردار میں نِکھار اور زبان پر ذِکر و دُرود رہے گا۔                         (مدنی مذاکرہ ، 19صفرالمظفر1441ھ)


Share

Articles

Comments


Security Code