دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں / شخصیات کی مدنی خبریں / بیرون ملک کی مدنی خبریں

عالمی مدنی مرکز میں قافلہ اجتماع اور نگرانِ شوریٰ کا بیان: 8مارچ 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عظیمُ الشّان قافلہ اجتماع ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمدعمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ نگرانِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں کی برکت سے علمِ دین کی بہار آتی ہے ، عمل کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ، عشقِ رسول میں اضافہ ہوتا ہے ، خوفِ خدا کی لَازَوال دولت ہاتھ آتی ہے ، حُقوقُ العباد کی فکر پیدا ہوتی ہے ، حُقوقُ اللہ میں ہونے والی سُستی و غفلت دور ہوتی ہے ، نَمازوں کی اُلفت نصیب ہوتی ہے اور مسجدیں آباد ہوتی ہیں۔ اس موقع پر کثیر عاشقانِ رسول نے1ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی نیّت بھی کی۔

حیدرآباد میں قافلہ اجتماع اور نگرانِ شوریٰ کا بیان: 6مارچ2020ء مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں عظیمُ الشّان قافلہ اجتماع ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے “ دعوتِ اسلام “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ نگرانِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں دعوتِ اسلام ہے ، مدنی قافلے دعوتِ اسلامی کے لئے رِیڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔ مولانا عمران عطاری نے صَحابَۂ کرام علیہمُ الرِّضوان اور اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہ کی دِین کے لئے دی جانے والی قربانیوں کا ذِکْر کرتے ہوئے شرکا کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ نگرانِ شوریٰ کی ترغیب پر ہاتھوں ہاتھ سینکڑوں عاشقانِ رسول1ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کے لئے تیار ہوئے ، اس اجتماع میں حیدرآباد ، ٹنڈوجام ، کوٹری ، جام شورو اور اَطراف سے تقریباً10ہزار سے زائداسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور نگرانِ شوریٰ کی ترغیب پر7مارچ کی صبح مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (حیدرآباد) سے تقریباً 500 سے زائداسلامی بھائیوں نے1ماہ کے لئے راہِ خدا کا سفر کیا۔

نگرانِ شوریٰ کا دورۂ سندھ اور پنجاب:دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانامحمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مارچ میں پنجاب کا دورہ کیا۔ اس دوران مختلف مقامات پر سنّتوں بھرے اجتماعات ، مدنی حلقوں اور مدنی مشوروں میں بیانات کئے اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں * نگرانِ شوریٰ نے دورانِ سفر 9مارچ2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں انجینئرز ، آئی ٹی پروفیشنلز اور  Finance کے شعبے سے وابستہ افراد کے سنّتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمایا اور شُرَکا کو دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں میں حصّہ لینے کی ترغیب دلائی* 7مارچ 2020ء کو نگرانِ شوریٰ نے حیدرآباد میں حضرت سخی عبدُالوہاب شاہ جیلانیرحمۃ اللہ علیہ اور حضرت مفتی خلیل میاں برکاتی رحمۃ اللہ علیہکے مزارات پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔

نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی شاہد عطاری کے مدنی  کام:

* یکم مارچ2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مجلسِ رابطہ برائے شوبز (Showbiz) کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اس شعبے کےنگرانِ مجلس ، رِیجن اور زَون ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے * 3مارچ2020ء کو مجلس مدنی انعامات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس مدنی انعامات ، رِیجن اور زَون ذمّہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رُکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے * 4مارچ2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ    فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اجتماعی اعتکاف ، مجلس مدنی انعامات ، مجلس مدنی قافلہ کے رِیجن اور زَون ذمّہ داران کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات (جامعۃُ المدینہ ، مدرسۃُ المدینہ ، اِجارہ ، مدنی مذاکرہ ، شعبۂ تعلیم ، مالیات ، کارکردگی ، حفاظتی اُمور ، لنگرِ رضویہ ، ائمہ مساجد ، مدرسۃُ المدینہ بالغان ، فیضانِ مدینہ) کے نگران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رُکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے * 5مارچ2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبادمیں قائم فیصل آباد ریجن آفس کے کارکردگیذمّہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا اور ذمّہ داران کو ان سے متعلق مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور مفید مدنی پھول ارشاد فرمائے * 7مارچ 2020ء کو پاکپتن شریف میں شخصیات مدنی حلقے میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا * مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں جامعاتُ المدینہ کے طَلَبہ اور ذمّہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔

فیضانِ مدینہ کا سنگِ بنیاد:3مارچ 2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ دُلےّ والا(ضلع بھکّرلیہّ زون) کا سنگِ بنیادرکھا گیا۔ اس موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رُکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیعُ العطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی مرکز جلد تعمیر کرنے کی ترغیب دلائی۔

دارُ المدینہ کا افتتاح:پچھلے دنوں بھلوال (سرگودھا زون) میں دارُالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم کی برانچ کا افتتاح ہوا۔ اس موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ رُکنِ شوریٰ حاجی وقارُالمدینہ عطاری نےعلمِ دین کے فضائل پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے بعد مجلس دارُالمدینہ کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے دارُالمدینہ انٹر نیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم کا تعارُف پیش کیا اور دارُالمدینہ کے نصاب و دیگر خصوصیات پر حاضرین کو تفصیلی بریفنگ دی۔

تاجِراجتماع کاانعقاد: دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام چیمبر آف کامرس  رحیم یار خان میں عظیمُ الشّان تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرِ امورِ تجارت ومعاشیات مفتی علی اصغرعطاری نے پروگرام میں شریک چیمبر آف کامرس کے ممبران و دیگر تاجِر حضرات کی شرعی راہنمائی فرماتے ہوئے انہیں بتایا کہ کاروبار میں حلال و حرام کی معلومات کتنی اہمیت کی حامل ہیں؟ مفتی صاحب نے مشترکہ خاندانی کاروبار کے مسائل اور اُدھار لین دین کے اہم مسائل بھی بیان کئے۔ پروگرام کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ شرکا نے اس پروگرام کو بہت ہی معلوماتی اور اصلاحی قرار دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔

سحری اجتماعات کی بہاریں:دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے تحت ماہِ رَجَبُ المُرَجب کی برکات سمیٹنے کے لئے ملک و بیرونِ ملک 1تا 6 رَجَبُ المُرَجب سحری اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں لاہور رِیجن کے مختلف شہروں (گوجرانوالہ ، ڈیرہ غازی خان ، گلگت ، پشاور اور ہزارہ) میں تقریباً1705سحری اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 16 ہزار 509 عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

سنّتوں بھرے اجتماعات:13مارچ2020ءکوجامع مسجد بہارِ مدینہ کراچی میں عظیمُ الشّان محفلِ نعت منعقد کی گئی جس میں رُکنِ شوریٰ مولانا عبدُالحبیب عطاری نے اللہ سے دوستی کے عُنوان پر سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ رُکنِ شوریٰ نے شرکا کو ذہن دیا کہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں خود بھی شرکت کریں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں * دعوتِ اسلامی کے تحت 10 مارچ2020ءاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اِسلامک آڈیٹوریم ہال میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے “ شراب نوشی اور نوجوان نسل “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا * دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت 4مارچ2020ء کو کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس مین آڈیٹوریم میں Career Counselling seminar کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر کیمپس سمیت فیکلٹی ممبرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔

مختلف مدنی  خبریں: 7مارچ2020ء کو دعوتِ اسلامی کی مجلسِ تاجران اورمجلس مدنی کام برائے چائنیز کے تحت لاہور کی منٹگمری مارکیٹ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیاگیاجس میں چائنہ کی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس ڈاکٹر مُطیعُ اللہ عطاری نے شعبہ چائینیز کے تحت ہونے والے مدنی کام اور مستقبل کے اَہداف کا تعارف پیش کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا * 3مارچ 2020 ء کومدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں پروفیشنل اسلامی بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کی دِینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


Share

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں / شخصیات کی مدنی خبریں / بیرون ملک کی مدنی خبریں

علمائے کرام سے ملاقاتیں:دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے مارچ2020ء میں جن علما و مفتیانِ کرام اور ائمہ و خطبا سے ملاقاتیں کیں ان میں سے چند کے نام یہ ہیں :  * مفتی  عارف محمود خان قادری (مہتمم جامعہ قادریہ ، میانوالی) * مولانا ضیاءُالرّحمٰن  نقشبندی (مہتمم جامعہ انوارُ القرآن حنفیہ غوثیہ ، اسکندرآباد) * مولانا محمد سیف سیالوی (امام و خطیب مرکزی جامع مسجد ، چنیوٹ) * مولانا نواز سعدی (صدر مدرس دارُالعلوم پُرانی عیدگاہ جھنگ فیصل آباد زون) * مولانا وارث علی قادری (شیخُ الحدیث جامعہ قادریہ رضویہ ، فیصل آباد)* مولانا بلال نقشبندی (ناظم ادارہ تبلیغُ الاسلام انٹرنیشنل ، فیصل آباد)* مولانا فیضان نقشبندی(پیر سباق شریف ، نوشہرہ) * مولانا فیصل جمیل سیالوی (خطیب جامع مسجد بلال ، گوجرانوالہ) * مولانا عطا محمد (خطیب جامع مسجد جمال مصطفیٰ ، گوجرانوالہ) * مولانا رفاقت نقشبندی (خطیب جامع مسجد بہارِ مدینہ ، گوجرانوالہ) * پیرسیّد ریاض حسین شاہ بخاری (مہتمم جامعہ محمدیہ ، سبی) * مولانا اظہرالقادری (مدرس جامعہ حنفیہ قادریہ ، سبی) *  مفتی حماد برکاتی الشامی (دارُالعلوم احسنُ البرکات ، حیدرآباد) *  مفتی  شاہد برکاتی (سینئر مدرس دارُالعلوم احسنُ البرکات ، حیدرآباد) *  مفتی عبداللطیف سکندری (دارُالعلوم غوثیہ صدیقیہ سکندریہ فیض باہو ، جیکب آباد) * مولانا غلام مصطفیٰ شیرازی (بانی و مہتمم  جامعہ اسلامیہ قادریہ ، سمبڑیال ضلع سیالکوٹ) * مولانا محمد انور رضوی (ناظمِ اعلیٰ جامعہ اسلامیہ قادریہ ، سمبڑیال ضلع سیالکوٹ) * مولانا تنویر قادری وٹالوی (سینئر مدرس جامعہ قاسمیہ ، ڈھوڈا شریف) * مولانا محمد طاہر رضا قادری (مہتمم و ناظمِ اعلیٰ جامعہ غوثیہ تجویدُالقرآن ، بورے والا) * مولانا مطیعُ الرحمٰن صدیقی (ناظمِ اعلیٰ جامعہ عربیہ احیاءالعلوم ، بورے والا) * مولانا سیّد محمودُ الحق شاہ (نائب خطیب اکبر مسجد غلہ منڈی ، بورے والا) * مولانا محمد عثمان پسروری (ناظم جامعہ ہدایتُ القرآن ، ملتان) * مولانا محمد میاں نوازی( شیخُ الحدیث جامعہ کاظمیہ ضیاءُ الاسلام ، ملتان) * پیر سیّد محمد ارشد نقیبی قادری الازہری (مہتمم جامعہ عربیہ تعلیمُ القرآن ، ملتان) * مولانا سیّد عبدالرزاق (مہتمم مدرسہ فیضُ المعارف ضلع رحیم یار خان) * مولانا غلام مرتضیٰ بندیالوی ( مہتمم جامعہ نورِ مصطفیٰ ، کوٹ ادّو سندھ) * مولانا عبدالرزاق (مدرسہ جامعہ غوثیہ مہریہ ، خانیوال) * مولانا نصیرُالدّین نصیری (مہتمم جامعہ رضویہ شمسُ العلوم ، کبیر والا) * مولانا عاصم شہزاد شاہ (ناظمِ اعلیٰ جامعہ نورُالاسلام ، منچن آباد) * علّامہ عبد الرسول اشرفی (مہتمم جامعہ رضائے مصطفیٰ ، بہاولنگر) * مولانا بشیر احمد فردوسی (مہتمم جامعۃ السعید ، حاصل پور) * مولانا غلام محمد سعیدی ( مہتمم جامعہ سیّدُ المرسلین ، علی پور) * مولانا قاسم فیضی (مہتمم مدرسہ جامعہ حلیمہ  سعدیہ قاسم العلوم ڈیرہ غازی خان)۔

نگرانِ شوریٰ کی شخصیات سے ملاقاتیں:دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے گزشتہ ماہ پنجاب کا دورہ فرمایا۔ اس دوران آپ کی کئی سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔ چند کے نام یہ ہیں :  لاہور: * چوہدری سرور (گورنر پنجاب) * راجہ بشارت (صوبائی وزیرِ قانون) * مراد راس (صوبائی وزیرِ تعلیم) * زبیر خان نیازی (چیئرمین وزیرِ اعلیٰ کمپلینٹ سیل ، پنجاب) * اسامہ غازی (اینکرپرسن) * اسد کھرل (اینکرپرسن) * بابرڈوگر(صحافی و اینکر پرسن) * چودھری اقبال گجر (M.P.A) * حاجی حبیبُ الرّحمٰن (سابق آئی جی ، پنجاب) ، جنرل (ر) جاوید اور پروفیشنل شخصیات۔ اسلام آباد و راولپنڈی: ڈاکٹر عبدالقدیر خان (معروف ایٹمی سائنسدان) ، شیخ رشید (وفاقی وزیر ریلوے) ، شاہ محمود قریشی (وفاقی وزیرِ خارجہ) ، بابر اعوان (سابق وفاقی وزیر) ، اکبر درانی (وفاقی سیکرٹری اطلاعات) ، مشتاق احمد (وفاقی سیکرٹری مذہبی امور) ، علی نواز اعوان (مشیر وزیرِ اعظم)۔ نگرانِ شوریٰ نے شخصیات کے  مدنی حلقوں میں بیانات بھی  فرمائے۔


Share

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں / شخصیات کی مدنی خبریں / بیرون ملک کی مدنی خبریں

حضرت سیّد شیخ محمد زینی  رحمۃ اللہ علیہ  کا سالانہ عرس:29فروری اور یکم مارچ2020ء کو انڈونیشیا کے صوبہ جنوبی کالیمانتان میں حضرت سیّد شیخ محمد زینیرحمۃ اللہ  علیہ کا سالانہ عُرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ مبلّغِ دعوتِ اسلامی غلام یٰسین عطاری مدنی نے عُرس میں شرکت کی اور مکۂ مکرّمہ زَادَ ہَااللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماً سے آئے ہوئے شیخ ھُود اَلْعَیْدرُوس سمیت یمن اوردیگر مقامات سے عُرس میں شرکت کے لئے آنے والے عُلَما و مشائخ سے ملاقاتیں کیں اورانہیں دعوتِ اسلامی کا تعارُف بھی پیش کیا۔ مقامی افراد کے مطابق سیّد شیخ محمد زینی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس میں شرکت کے لئے ہر سال تقریباً 10 لاکھ سے زائد اَفراد مزار شریف پر حاضر ہوتے ہیں اور ہر سال زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ زائرین کی کثرت کے باعث مزار شریف کے اَطراف میں رہنے والے افراد اپنے گھروں پر زائرین کے لئے رِہائش ، وُضو ، نَماز اور لنگر کا انتظام کرتےہیں۔ اس سال بھی لنگر کے لئے کھانے کےکم وبیش 12 لاکھ پیکٹ بنائے گئے تھے جبکہ سینکڑوں گائیں ذبح کی گئیں۔

ہالینڈ میں مدنی حلقہ: ہالینڈ کے شہر دی ہیگ(The Hague) میں واقع مراکی مسجد میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں تُرکی ، مراکی ، سرینامی اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ ہالینڈ کابینہ نے شُکر کے فضائل اور آزمائش پر صبر کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔ شُرَکا نے شکرگزار بندہ بننے اور پابندی سے نَماز پڑھنے کی نیتیں کیں۔

شعبۂ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ:مانچسٹر (UK) میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبۂ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہواجس میں 12 ماہ کے مدنی قافلے کے مسافر عاشقانِ رسول نے بھی شرکت کی۔ مدنی حلقے میں مبلّغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

سُنّتوں بھرا اجتماع بسلسلہ کفن دفن:برمنگھم یوکے میں کفن دفن کی بنیادی معلومات کی فراہمی کے لئے سُنّتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ شریک اسلامی بھائیوں کو کفن دفن کے مسائل کے علاوہ میت کو غُسل دینے ، کفن پہنانے ، نمازِ جنازہ اور دفن کرنے وغیرہ کاعملی طریقہ (Practical) بھی سکھایا گیا۔

جامعۃُ المدینہ کے اساتذہ و طلبہ کے درمیان مدنی حلقہ: گزشتہ دنوں مبلّغِ دعوتِ اسلامی مفتی عبدُالنبی حمیدی عطاری نے جامعۃُ المدینہ برمنگھم یوکےکیمپس کے اساتذہ و طلبہ کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں مدنی کاموں سے متعلق ان کی تربیت فرمائی۔

مدنی مشورہ:گزشتہ دِنوں ایسٹ مِڈ لینڈز ، والسال یوکے اور ویلز یوکے کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں ذمّہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سیّد فضیل رضا عطاری نےذمّہ داران کو مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


Share

Articles

Comments


Security Code