مَدَنِی رسائل کے مُطالعہ کی دُھوم

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جُمادَی الاُخریٰ اور رَجَبُ المُرَجب 1441ھ میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دِلائی اور  پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :

 (1)یا ربَّ المصطفےٰ! جوکوئی رِسالہ “ کفن کی واپَسی “ کے 26صفحات پڑھ یا سُن لے اُس  کو جنّت میں محل نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی : تقریباً18لاکھ61ہزار 804اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رِسالے  کو پڑھا / سُنا (اسلامی بھائی : 8لاکھ43ہزار671 / اسلامی بہنیں : 10لاکھ18ہزار133) (2)یااللہ! جو کوئی رِسالہ “ جہنم کی غذا “ کے 20 صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے جہنم کے ہر طرح کے عذاب سے محفوظ فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی : تقریباً16لاکھ73ہزار193اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رِسالے کو پڑھا / سُنا (اسلامی بھائی : 7لاکھ 51ہزار 489 / اسلامی بہنیں : 9لاکھ21ہزار704) (3)یااللہ! جو کوئی رِسالہ “ اِسمِ اعظم کسے کہتے ہیں؟ “ کے29صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کی زبان کو فُضول باتوں سے بچاکر اپنے ذِکْر میں لگادے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی : تقریباً15لاکھ 3ہزار928اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رِسالے کو پڑھا / سُنا (اسلامی بھائی : 5لاکھ97ہزار201 / اسلامی بہنیں : 9لاکھ 6ہزار727) (4)یااللہ پاک! جو کوئی رِسالہ “ جنّت کا انوکھا دَرَخْت “ کے12صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کو نَفْل روزوں کا جذبہ دے اور جنّت کے انوکھے دَرَخْت کے پھل جنّت میں کھانا نصیب فرما۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی : تقریباً14لاکھ43ہزار903اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے اس رِسالے کو پڑھا / سُنا (اسلامی بھائی : 6لاکھ67ہزار 917 / اسلامی بہنیں : 7لاکھ75ہزار986)۔


Share

Articles

Comments


Security Code