Book Name:Faizan e Hazrat Imam Jalal Uddin Suyuti
ہیں *اس کے اعمال نامے میں 10 نیکیاں لکھی جاتی ہیں *10 گُنَاہ معاف ہوتے ہیں *10 درجات بلند ہوتے ہیں *جو صِرْف ایک بار درود شریف پڑھتا ہے،اس کی 100 حاجتیں پُوری ہوتی ہیں*بندہ جب تک درود پڑھتا رہتا ہے، فرشتے اس پر درود بھیجتے رہتے ہیں *دُنیا میں کثرت سے درود پڑھنے والا روزِ قیامت آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے زیادہ قریب ہو گا*کثرت سے درود پڑھنے والا قیامت کی ہولناکیوں سے جلد نجات پا لے گا*جو بندہ 10 مرتبہ صبح، 10 مرتبہ شام کو درودِ پاک پڑھے،اسے روزِ قیامت آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شفاعت نصیب ہو گی*جو کثرت سے درود پڑھتا ہے،روزِ قیامت عرش کے سائے میں جگہ پائے گا*جو بندہ کسی کتاب میں درودِ پاک لکھے،جب تک وہ درود لکھا رہے گا، فرشتے اس کے لئے مَغْفِرَت کی دُعا کرتے رہیں گے*آخر میں امام سُیُوطِی رحمۃُاللہ علیہ نے ایک روایت ذِکْر کی:اللہ پاک نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کی طرف وحی فرمائی:اے موسیٰ! کیا تم چاہتے ہو کہ روزِ قیامت تمہیں پیاس نہ لگے؟عرض کیا:جی ہاں!مولیٰ!میں چاہتا ہوں۔ فرمایا: پِھر میرے محبوب، مُحَمَّد مصطفےٰصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر کثرت سے درود پڑھا کرو!([1])
شانِ لوح و قلم درود و سلام جانِ عرش و اِرم(جنّت) درود و سلام
حُکمِ پروردِگار صَلُّوا عَلَیْہ ہم پڑھیں دم بدم درود و سلام
تاکہ دھڑکن بھی اُن کا نام جپے دل پہ کر لو رقم درود و سلام
یہ وظیفہ ہے قوّتِ مومن ہونے دے گا نہ خَم درود و سلام
قبر میں حشر میں یہ رکھے گا عاصیوں کا بَھرَم درود و سلام
جس نے تھاما بلند بخت ہوا عظمتوں کا عَلم درود سلام
[1]...خصائص الکبریٰ ،باب اختصاصہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم بفضیلۃ الصلاۃ علیہ،جلد:2،صفحہ:453-458 خلاصۃً۔