Book Name:Faizan e Hazrat Imam Jalal Uddin Suyuti

رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بے حِساب بخشش ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

ہم کو اے عطّار سُنّی عالموں سے پیار ہے       اِنْ شَآءَ اللہ! دو جہاں میں اپنا بیڑا پار ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: مدرسۃ المدینہ بالغان

پیارے اسلامی بھائیو!الحمد للہ! اس دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی عِلْمِ دین کو عام کرنے،  صحابہ و اَہْلِ بیت، اَوْلیا و عُلَما کی محبّت دِل میں ڈالنے اور اُمّت کو نیک کاموں کی طرف راغب کرنے میں مصروفِ عمل ہے، آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کے ساتھ وابستہ ہو جائیے، 12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکریم!اس کی بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔ 12 دِینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہے۔

*حدیثِ پاک میں ہے: تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔([1]) *قرآنِ مجید اللہ پاک کی کتاب ہے *بندوں کے نام رَبِّ کریم کا پیغام ہے *مگر افسوس! آج مسلمان قرآنِ کریم سے بہت دُور ہوتے جا رہے ہیں *بہت لوگوں کو اُوپر دیکھ کر بھی دُرست قرآنِ مجید پڑھنا نہیں آتا *جو پڑھ لیتے ہیں وہ بھی تَجْوِید اور مخارج کی ایسی غلطیاں کرتے ہیں، جن کے سبب نماز ہی نہیں ہوتی۔ *الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی قرآن کا فیضان عام کرنے میں مَصْرُوف ہے *مسجدوں، دُکانوں اور


 

 



[1]... بخاری، کتاب فضائل القرآن، باب خیرکم من ...الخ، صفحہ:1299، حدیث:5027۔