Book Name:Faizan e Hazrat Imam Jalal Uddin Suyuti

مارکیٹوں وغیرہ  میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگائے جاتے ہیں *صِرْف35 سے  45 منٹ کی کلاس ہوتی ہے *اس میں دُرُست تجوید و قراءت کے ساتھ قرآن پڑھنا بھی سکھایا جاتا ہے *فرض عُلُوم بھی بتائے جاتے ہیں *سنتیں اور آداب بھی سکھائے جاتے ہیں اور *ترجمہ و تفسیر سُننے کا بھی موقع ملتا ہے * آپ بھی اس میں شرکت کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی۔

سنّتوں کا عامل بن گیا

بلوچستان کے رہنے والے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے: دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلےمیں بہت فیشن پرست تھا، نہ چہرے پہ داڑھی تھی نہ سر پر عمامہ شریف کاتاج، راہِ سنّت سے دوردُنیا کی محبت میں مسرور اپنی قیمتی زندگی کو بے عملی اور جہالت کے اندھیروں میں گزار رہا تھا۔ میری زندگی میں روشنی  کی کِرن اس طرح نمودار ہوئی کہ ایک دن دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے مجھے تجوید کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کا ذہن دیا، نمازِ عشاکے بعد لگائے جانے والے مدرسۃ المدینہ بالغان   میں شرکت کی دعوت پیش کی، میں نے ان کی نیکی  کی دعوت کو قبول کر لیا اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے لگا، الحمد للہ! اس کی برکت سے  میں نے تجوید کے ساتھ قرآن کریم سیکھ لیا اور فیشن پرستی چھوڑ کر سنّتوں کا عامل بن گیا۔

یہی ہے آرزُو تعلمِ قرآں عام ہو جائے        تلاوت کرنا صُبح وشام میرا کام  ہو جائے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند