Book Name:Faizan e Hazrat Imam Jalal Uddin Suyuti

جنہوں نے اس موضوع پر باقاعِدہ کتابیں لکھیں اور پِھر ایک دو نہیں بلکہ پُورے 6 رسالے لکھے اور ان میں قرآن و حدیث کی روشنی میں مضبوط دلائل کے ساتھ یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام سے لے کر حضرت عبد اللہ و آمنہ رَضِیَ اللہُ عنہما تک پیارے آقا  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نسب میں جتنے مرد اور جتنی خواتین ہیں، سب کے سب مسلمان، نیک، عبادت گزار، پرہیز گار اور اپنے اپنے دور کی بلند رُتبہ شخصیات تھے۔

جو اسلامی بھائی عربی پڑھنا جانتے ہیں، انہیں چاہئے کہ امام سُیُوطِی رحمۃُاللہ علیہ کے یہ 6 رسائِل ضرور پڑھیں اور جنہیں عربی پڑھنا نہیں آتی، ان کے لئے بھی خوشخبری ہے کہ آخری نبی کے والدین کریمین کے نام سے اُردو زبان میں ایک جامع کتاب دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ www.dawateislami.net سے یہ کتاب ڈاؤنلوڈ کیجئے! پڑھیئے! اور ایمان تازہ کیجئے!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

کتاب سُنانے کے لئے اجتماعات سجتے

پیارے اسلامی بھائیو! امام سُیُوطِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ پر اللہ پاک کا یہ بھی بڑا کرم تھا کہ آپ کی کتابیں آپ کی زندگی مبارَک ہی میں مشرق و مغرب میں پھیل گئی تھیں، لوگ بڑے شوق سے آپ کی کتابیں پڑھا کرتے، ان کی کاپیاں تیار کرتے اور آگے پہنچاتے رہا کرتے تھے، لوگ آپ سے اتنی عقیدت رکھتے تھے کہ  اپنے اپنے علاقوں میں اجتماعات منعقد کرتے اور  باقاعِدہ اہتمام کے ساتھ لوگوں کو جمع کر کے آپ کی کتابیں پڑھ کر سُنایا کرتے تھے۔([1])


 

 



[1]...بَہْجَۃُ الْعَابِدِین،صفحہ:166خلاصۃً۔