Book Name:Faizan e Hazrat Imam Jalal Uddin Suyuti

رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اَحَادِیث جمع فرمائی ہیں۔ امام سُیُوطِی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ مجھے خواب میں پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی زیارت نصیب ہوئی تو میں نے اپنی کتاب جَمْعُ الْجَوامِعْ کا ذِکْر کیا اور عرض کیا:یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! کیا میں اس کتاب میں سے کچھ پڑھ کر سُناؤں؟ پیارے آقا، سردارِ انبیا  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: سُناؤ! اے  شَیْخُ الْحَدَیث...!

امام سُیُوطِی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: پیارے  آقا، دوجہاں کے داتا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا مجھے  شَیْخُ الْحَدَیث فرمانا یہ ایسی بشارت ہے جو میرے نزدیک دُنیا اور جو کچھ دُنیا میں ہے، اس سب سے بڑھ کرہے۔([1])

لقب سچّا ملا سرکار سے شیخُ الْحَدِیْث ان کو

بڑے ہی ذِی شرف اور باسعادت تھے جلالُ الدِّیْن

احادیث پڑھنے کی فضیلت

سُبْحٰنَ اللہ!کیا شان امام سُیُوطِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی...!!اللہ پاک ہمیں بھی حدیثیں پڑھنے،  لکھنے،سمجھنے اور یاد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔احادیث ہمارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبانِ مُبَارَک سے نکلے ہوئے الفاظ ہیں، اَحادیث کا ایک ایک لفظ عِلْم و حِکمت کا سمندر ہے، ان لفظوں میں قیامت تک آنے والوں کے لئے روشنی ہے، نُور ہے، ہدایت ہے۔  مگر افسوس! اب اَحادیث پڑھنے کا شوق کم سے کم ہوتا جا رہا ہے۔

پہلے کے مسلمان حدیثیں پڑھنے کے بہت شوقین تھے، ان بلند رُتبہ لوگوں کو اگر خبر


 

 



[1]...اَلنُّوْرُ السَّافِر، صفحہ:91۔