Book Name:Faizan e Hazrat Imam Jalal Uddin Suyuti

اور ولیِ کامِل ہیں([1])*آپ پہلی(First) رَجَبُ الْمُرَجَب،849 ہجری کو مِصْر کے شہر قاہِرہ میں پیدا ہوئے اور کم و بیش 62 سال اس دُنیا میں رِہ کر 19 جُمَادَی الْاُولیٰ، سِن 911 ہجری کو دُنیا سے رخصت ہوئے*آپ کا نام:عبد الرحمٰن*کنیت:ابو الفضل اور لقب:جلالُ الدِّیْن ہے۔ دریائے نیل کے کنارے  سُیُوط نامی ایک قصبہ تھا، آپ وہیں کے رہنے والے تھے، اس لئے سُیُوطِی کہلائے ([2]) *امام سُیُوطِی رحمۃُاللہِ عَلَیْہ کے والِدِ محترم بھی بہت بڑے عالِمِ دین تھے،مدرسہ شَیْخُونِیَہ میں پڑھایا کرتے تھے،امام مسجد بھی تھے، بہت نیک عبادت گزار تھے، تِلاوتِ قرآن کے بہت شوقین تھے،  ہفتے میں ایک قرآن مکمل فرمایا کرتے تھے([3]) *امام سُیُوطِی رحمۃُاللہِ عَلَیْہ ابھی 5 سال ہی کے تھے کہ آپ کے والِدِ محترم دُنیا سے رُخْصَت ہو گئے  یعنی آپ کا بچپن مُبَارَک یتیمی میں گزرا، آپ کے والِد صاحِب کی وَصِیَّت کے مطابق شیخ کمالُ الدِّیْن حنفی رحمۃُاللہِ عَلَیْہ نے آپ کو اپنی زیرِ نگرانی رکھا اور آپ کی تعلیم و تربیت پر خاص توجہ فرمائی۔([4])

مجذوب بزرگ کی دعا

امام سُیُوطِی شافعی رحمۃُاللہِ عَلَیْہ کے قصبے میں ایک مجذوب بزرگ رہتے تھے،جن کا نام شیخ محمد  تھا۔امام سُیُوطِی رحمۃُاللہِ عَلَیْہ کے والِدِ محترم اور تمام گھر والے چونکہ عاشقانِ اولیا تھے، لہٰذا شیخ محمد  رحمۃُاللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں حاضِری کا معمول تھا،امام سُیُوطِی رحمۃُاللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں ابھی چھوٹا ہی تھا،ابھی والِد صاحِب بھی زندہ تھے،ایک دِن مجھے شیخ محمد رحمۃُاللہِ عَلَیْہ


 

 



[1]...اَلْکَوَاکِبُ السَّائِرَہ، جز:1، صفحہ:229خلاصۃً۔

[2]...اَلنُّورُ السَّافِر ،صفحہ:90 ملتقطًا۔

[3]...حُسْنُ الْمُحَاضِرَۃ فی تاریخ مصر و القاہرہ،جلد:1،صفحہ:441، 442  ملتقطًا۔

[4]...اَلْکَوَاکِبُ السَّائِرَہ،جز:1، صفحہ:227ملتقطًا۔