Book Name:Faizan e Hazrat Imam Jalal Uddin Suyuti

اللہ پاک نے میری مغفرت فرما دی۔([1])

دعوتِ اسلامی اور خدمتِ حدیث

پیارے اسلامی بھائیو!اس پُر فتن دَور میں آپ کی دعوتِ اسلامی الحمد للہ!حدیثِ پاک کی بھی خدمت میں مَصْرُوف ہے، اللہ پاک کے فضل اور اس کے پیارے محبوب  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عطا سے دعوتِ اسلامی نے احادیثِ مصطفےٰ تک رسائی کو آسان بنایا ہے، اگر ہم دِل میں احادیثِ کریمہ پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کی بَرَکَت سے بڑی آسانی کے ساتھ حدیثیں پڑھ بھی سکتے ہیں اور انہیں سمجھ بھی سکتے ہیں *مکتبۃ المدینہ کی کتاب ہے:فیضانِ ریاضُ الصَّالحین۔اس میں 1896 اَحادیث آسان ترجمہ و تشریح کے ساتھ دَرْج کی گئی ہیں *مکتبۃ المدینہ کی ایک کتاب ہے:اَنْوَارُ الْحَدیث(اس میں ایمانیات اور نماز، روزہ وغیرہ سے متعلق حدیثیں جمع کی گئی ہیں)*اسی طرح 40 فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔ مختصر رِسالہ ہے۔*شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ایک رِسالہ ہے:فیضانِ اہلِ بیت۔ اس میں اہل بیتِ اطہار کی شان میں 40 احادیث جمع کی گئی ہیں*اسی طرح ایک رِسالہ ہے:ہر صحابئ نبی! جنّتی! جنّتی! اس رِسالے میں صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوَان کی فضیلت پر 40 احادیث اور ان کی شرح لکھی گئی ہے*ایک کتاب: فیضانِ چہل احادیث ہے،یہ 40 فرامینِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور اِن کی وضاحت پر مشتمل کتاب ہے*اسی طرح ایک کتاب :منتخب حدیثیں۔40 حدیثوں کا ترجمہ اور شرح ہے*اسی طرح ایک کتاب: اربَعیْنِ حَنفِیَّہ۔نماز سے متعلق 40 اَحَادیث کا مجموعہ ہے*اسی طرح ایک رِسالہ : احادیثِ


 

 



[1]...شرف اصحاب الحدیث، باب ذکر ما رآہ الصالحون...الخ،جز:3 ،صفحہ:108،رقم:241۔